جزیرہ مڈوے (Midway Atoll) جسے جزائر مڈوے (Midway Islands) (ہوائین: Pihemanu Kauihelani) شمالی بحر الکاہل میں ایک جزیرہ ہے جس کا رقبہ 2.4 مربع میل (6.2 مربع کلومیٹر) ہے۔ اس کی وجہ تسمیہ یہ یے کہ یہ شمالی امریکا اور ایشیا کے تقریبا درمیان میں واقع ہے۔

جزیرہ مڈوے

دوسری جنگ عظیم ترمیم

 
جنگ مڈوے

بحر الکاہل میں جزیرہ مڈوے کا مقام عسکری حیثیت سے بہت اہم مقام حاصل کر گیا تھا۔ مڈوے بحر الکاہل پر پروازوں اور ایندھن بھرنے کے لیے ایک آسان مقام ہونے کے ساتھ ساتھ بحریہ کے جہازوں کے لیے ایک اہم پڑاؤ بھی تھا۔ امریکا کے مغربی کنارے کی حفاظت کے لیے مڈوے پرل ہاربر کے بعد دوسرا اہم مقام تھا۔