اصطلاح term
جسم
جسیم
جسیم
splice
splice
جوڑ
پیوند
ضفیر
تضفیر
اردو نام میں زیر

body
جسم والا
some
جوڑ
پیوند
connection
bond
splice
splicing
-o-

جسیمِ ضفیر (spliceosome) خلیات میں پایا جانے والا ایک ایسا مختلط یا complex ہوتا ہے کہ جو مخصوص اقسام کے رائبو مرکزائی تیزاب اور لحمیات سے تشکیل پاتا ہے اور نئے منتسخ (transcribed) ہوکر تشکیل پانے والے پیش-پیامبر ارنا یعنی pre-mRNA میں موجود دخلات (introns) کو نکال کر ایک قابلِ ترجمہ (translat-able) آراین اے بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے، اس قابلِ ترجمہ آراین اے کو پیامبر آر این اے کہا جاتا ہے جو لحمیات تیار کرسکنے کے قابل ہوتا ہے؛ سالماتی حیاتیات میں جسیمِ ضفیر کی مدد سے انجام پانے والے اس تمام عمل کو تضفیر (splicing) کا نام دیا جاتا ہے۔ یہاں اردو نام میں splice کا ترجمہ ضفیر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ لفظ splice کے دیگر متبادلات ناقابل استعمال ہیں کیونکہ ایک موزوں متبادل --- پیوند --- ہو سکتا تھا جو bond کے لیے مستعمل ہو چکا ہے اور دوسرا متبادل --- جوڑ --- کا ہے جو عموماً connection کے معنوں میں آجاتا ہے۔