جناح خاندان( گجراتی: જિન્ના પરિવાર) جنوبی ایشیاء کا ایک سیاسی خاندان ہے۔ اس خاندان کی سب سے معروف شخصیات محمد علی جناح ہیں[1] جو ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بانی ہیں۔ ان کی صرف ایک ہی بیٹی دینا واڈیا تھی جن کی وفات 2 نومبر 2017ء کو ہوئی۔

جناح خاندان
نسلیتگجراتی
موجودہ علاقہجنوبی ایشیاء
مقام آغازگجرات اور سندھ
ارکانمحمد علی جناح
فاطمہ جناح
شیریں جناح
مریم جناح
دینا واڈیا
نسلی واڈیا
نیس واڈیا
جہانگیر واڈیا
مربوط خاندانواڈیا خاندان
روایاتاسماعیلیخوجا،شیعہ، " اسلام "

شجرہ نسب ترمیم

 
پونجا گوکلداس مگجی
 
 
 
 
 
 
 
مٹھی بائی جناح بائی
(1857–1902)
 
جناح بائی پونجا
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
ایمی بائی جناح
(1878–1893)
 
محمد علی جناح
(1876-1948)
 
مریم جناح
(1900-1929)
 
احمد علی جناح
 
بندے علی جناح
 
رحمت علی جناح
 
فاطمہ جناح
(1893-1967)
 
شیریں جناح
 
جناح
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
دینا واڈیا
(پیدائش 1919)
 
نیول واڈیا
(1911-1996)
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
نسلی واڈیا
 
مورین واڈیا
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
نیس واڈیا
(پیدائش 1970)
 
جہانگیر واڈیا
 

جناح خاندان کے ارکان ترمیم

پہلی نسل ترمیم

پونجا گوکولداس مگجی اس خاندان کے بزرگ اور محمد علی جناح اور فاطمہ جناح کے دادا تھے؟ وہ کاٹھیاوار کے رہنے والے تھے اور ہندو مذہب سے تعلق رکھتے تھے لیکن بعد میں مسلمان ہو گئے۔[2]

دوسری نسل ترمیم

  • مٹھی بائی جناح بائی (1857 - 1902) نے جناح بائی پونجا (1850 - 17 اپریل 1902ء)سے شادی کی۔
    • مٹھی بائی ایک امیر گجراتی شخصیت تھیں۔ انھوں نے گرامز ٹریڈنگ کمپنی سے کاروباری شراکت کی وجہ سے کاٹھیاوار سے کراچی کی طرف ہجرت کی کیونکہ اس مرافقہ کا ذیلی دفتر کراچی میں تھا۔ وہ محمد علی جناح کی پیدائش سے پہلے ہی کراچی چلے گئے۔ ان کے سات بچے تھے۔
  1. محمد علی جناح
  2. احمد علی جناح
  3. بندے علی جناح
  4. رحمت علی جناح
  5. فاطمہ جناح
  6. شیریں جناح
  7. مریم جناح

ان کے بچوں کے اسلامی نام رکھنے کی ایک وجہ یہ تھی کہ وہ کاٹھیاوار سے ایک مسلم علاقے میں ہجرت کر کے آئے تھے، اسی وجہ سے انھوں نے اپنے بچوں کے نام بھی مسلمانوں کے اسماء کی طرز پر رکھے ورنہ ان کے اپنے نام اسلامی نہ تھے۔

تیسری نسل ترمیم

  • محمد علی جناح (1876 - 1948)
    • جناح بانی پاکستان ہیں اور وہ ملک کے پہلے گورنر جنرل بھی تھے۔ انھوں نے پہلی شادی 1892ء میں اپنی والدہ کی خواہش پر اپنی رشتہ دار ایمی بائی جناح سے کی۔ انھوں نے یہ شادی اعلٰی تعلیم کے حصول کے لیے برطانیہ جانے سے پہلے کی۔ تاہم، کچھ مہینوں بعد ایمی بائی رحلت کر گئیں۔ اس کے بعد انھوں نے 1918ء میں اپنے سے 24 برس کم عمر ایک پارسی خاتون رتن بائی سے شادی کی۔ رتن بائی مشرف بہ اسلام ہو گئیں اور ان کا نام "مریم جناح" رکھا گیا۔ 1919ء میں ان کے ہاں ایک بچی دینا واڈیا کی پیدائش ہوئی۔[3]
  • احمد علی جناح
  • بندے علی جناح
  • رحمت علی جناح
  • فاطمہ جناح (1893 - 1967)
    • فاطمہ جناح ایک ڈینٹل سرجن، خودنویس اور پاکستان کی مادر ملت تھیں۔ انھوں نے تحریک پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور تحریک پاکستان میں حقوق خواتین کو روشناس کرایا۔ ان کے بھائی محمد علی جناح کی وفات کے بعد انھوں نے پاکستانی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے 1965ء میں ایوب خان کے مقابل 1965 انتخاباتمیں بھی حصہ لیا۔
  • شیریں جناح
  • مریم جناح

چوتھی نسل ترمیم

دینا نے پارسی بھارتی نیویل واڈیا سے شادی کرنا چاہی تو اس کے والد محمد علی جناح میں اس معاملے میں اختلافات پیدا ہو گئے۔

پانچویں نسل ترمیم

چھٹی نسل ترمیم

  • نیس واڈیا (پیدائش 1970)
    • نیس واڈیا دینا اور نیویل واڈیا کا بیٹا ہے۔ یہ بھارت میں ایک کامیاب کاروباری آدمی ہے۔
  • جہانگیر واڈیا
    • جہانگیر دینا اور نیویل واڈیا کا سب سے چھوٹا بیٹا ہے۔ اس کا بھی بھارت میں اپنا کاروبار ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. Quaid-i-Azam Muhammad Ali Jinnah | Founder of Pakistan & Former 1st Governor-General of Pakistan
  2. Akbar S. Ahmed 1997. Jinnah, Pakistan and Islamic Identity: The Search for Saladin. London: Routledge. 320 pages. ISBN 0-415-14966-5. page 3.
  3. حکومت پاکستان کا صفحۂ قائد