جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن پاکستان میں واقع ہے۔ جنگ شاہی کراچی سے 90 کلومیٹر پر ایک چھوٹا سا ریلوے اسٹیشن ہے۔ یہ ریلوے اسٹیشن ضلع ٹھٹھہ میں برادہ آباد اور رن پٹھانی ریلوے اسٹیشن کے درمیان واقع ہے۔

جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن
Jungshahi Railway Station
محل وقوعجنگ شاہی
مالکوزارت ريلوے
لائن(لائنیں)کراچی-پشاور ریلوے لائن
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈJGS
خدمات
پچھلا اسٹیشن پاکستان ریلوے اگلا اسٹیشن
رن پٹھانی
بطرف کیماڑی
کراچی-پشاور لائن براؤدآباد
Map

تاریخ ترمیم

جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن کے ایک پلیٹ فارم سے دوسرے پلیٹ فارم پر جانے کے لیے پل کی بجائے ایک انڈر پاس موجود ہے جس کے لیے کہا جاتا ہے کہ پاکستان میں موجود کسی بھی ریلوے اسٹیشن پر یہ واحد انڈر پاس ہے جو 1860ء میں اسٹیشن کی تعمیر کے وقت بنایا گیا تھا اور وہ آج تک ویسے ہی قائم و دائم ہے۔

ٹھٹھہ شہر اور مکلی کی پہاڑیوں سے یہ اسٹیشن صرف اٹھارہ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جہاں مکلی کا مشہور قبرستان واقع ہے جو دنیا کا سب سے بڑا قبرستان مانا جاتا ہے۔

ریلوے اسٹیشن کوڈ ترمیم

پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب گاہ کے مطابق جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن کا کوڈ JGS ہے

موجودہ حالت ترمیم

اس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے ۔ ریلوے اسٹیشن پر ایک "پی ڈبلیو آئی" اور دو "اے ڈبلیو آئی" اور اسٹیشن ماسٹر صاحب تعینات ہیں

محل وقوع ترمیم

جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن جنگ شاہی ضلع ٹهٹہ سے 21 کلومیٹرز اور کراچی سے 90 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور سطح سمندر 52 فیٹ ہے

مزید دیکھیے ترمیم

بیرونی روابط ترمیم

  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔