جنید صدیقی (پیدائش: 25 مارچ 1985ء) کینیڈا کے قومی کرکٹ کھلاڑی ہیں۔ انھوں نے سال 2011ء میں کھیل کے تمام طرز میں ڈیبیو کیا [1] صدیقی نے مسی ساگا میں اسکول کرکٹ سے شروعات کی اور وہ انڈر 14، انڈر 16 اور انڈر 19 ٹیموں کا حصہ تھے، اس طرح وہ مقامی، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کی نمائندگی کرتے تھے۔ صدیقی کینیڈا کے ان چند گھریلو کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہیں کینیڈین قومی ٹیم کے لیے منتخب کیے جانے سے قبل سری لنکا میں فرسٹ کلاس اور لسٹ اے گیمز کھیلنے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ وہ دائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں جو لیگ اسپن گیند کرتے ہیں۔ جنوری 2018ء میں، اسے 2018ء کے آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن ٹو ٹورنامنٹ کے لیے کینیڈا کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [2]

جنید صدیقی
ذاتی معلومات
مکمل نامجنید صدیقی
پیدائش (1985-03-25) 25 مارچ 1985 (عمر 39 برس)
کراچی، سندھ، پاکستان
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیلیگ بریک گیند باز
حیثیتآل راؤنڈر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 75)7 اگست 2011  بمقابلہ  افغانستان
آخری ایک روزہ23 جنوری 2014  بمقابلہ  سکاٹ لینڈ
پہلا ٹی20 (کیپ 32)13 مارچ 2012  بمقابلہ  نیدرلینڈز
آخری ٹی2021 فروری 2022  بمقابلہ  نیپال
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ ٹوئنٹی20آئی فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 9 8 2 18
رنز بنائے 67 21 50 145
بیٹنگ اوسط 13.40 11.75 16.66 12.08
100s/50s 0/0 0/0 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 25 21 38 25
گیندیں کرائیں 400 180 140 790
وکٹ 4 8 4 12
بالنگ اوسط 75.50 22.50 35.00 46.58
اننگز میں 5 وکٹ 0 0 0 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0 0
بہترین بولنگ 1/20 3/10 3/81 3/36
کیچ/سٹمپ 3/– 2/– 1/– 7/–
ماخذ: ESPN Cricinfo، 21 فروری 2022ء

حوالہ جات ترمیم

  1. "Junaid Siddiqui"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اپریل 2020 
  2. "Canadian squad for World Cricket League Division 2 tournament"۔ Cricket Canada۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2018