جولین اسانژ(English:Julian Assange) وکی لیکس کے بانی۔ 1971 کو آسٹریلیا میں پیدا ہوئے۔ کم عمری ہی میں ہیکنگ کے جرم میں پولیس کو مطلوب رہے۔ مگر انھیں بین الاقوامی طور پر شہرت وکی لیکس کی بدولت حاصل ہوئی۔ یہ ویب سائیٹ 2006 میں منظر عام پر آئی۔ جس کا مقصد بین الاقوامی رازوں سے پردہ اٹھانا تھا۔ اور عام آدمی کی رسائی کو ان معلومات تک ممکن بنانا تھا جس کو ہمیشہ بڑی طاقتیں یا حکومتیں خفیہ رکھتی ہیں۔ اس مقصد میں پہلی کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب اپریل 2010 میں اسانش نے واشنگٹن میں نیشنل پریس کلب میں ایک ویڈیو دکھائی جس میں 2007 میں بغداد میں ایک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر سے بارہ عراقیوں کو ہلاک کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جن میں رائٹرز کے دو صحافی بھی شامل تھے۔ اس کے بعد ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے جولائی 2010 میں افغانستان کی جنگ پر 77 ہزار امریکی فوجی دستاویز شائع کیے گئے۔ اکتوبر 2010 میں عراق جنگ پر چار لاکھ خفیہ دستاویز جاری کیے گئے۔ نومبر 2010 میں وکی لیکس نے امریکی خفیہ نیٹ ورک کے ہزاروں خطوط لوگوں کے سامنے رکھنے کے بعد تہلکہ مچا دیا۔ خود جولین اسانش سویڈن کی حکومت کو مطلوب ہیں۔ کیونکہ ان پر دو خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ہے۔ ان کے انٹرپول کے وارنٹ بھی جاری ہو چکے ہیں۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ برطانیہ میں کسی جگہ روپوش ہے۔ نومبر 2010 میں امریکا بھی ان کے خلاف جاسوسی کے الزام تحت مقدمہ چلانے کا سوچ رہی ہے۔ 7 دسمبر 2010 کو جولین لندن میں پولیس کے طلب کرنے پر تھانے گئے جہاں اسے گرفتار کر لیا گیا۔ عدالت نے اس کی ضمانت کرنے سے انکار کر دیا۔ مبصرین نے جولین کو برطانیہ میں سیاسی قیدی گردانا ہے۔[12] امریکی رہنماؤں نے جولین کے خلاف ہرزہ سرائی کی۔[13]

جولین اسانژ
(انگریزی میں: Julian Paul Assange ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جولین اسانژ کی 2010 ءکی تصویر

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Julian Paul Hawkins ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش (1971-07-03) 3 جولائی 1971 (عمر 52 برس)[1]
ٹاونسویلا, کوینزلینڈ, آسٹریلیا
رہائش ملبورن   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت آسٹریلوی
جماعت آزاد سیاست دان (2015–)  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد
عملی زندگی
مادر علمی سنٹرل کوئینز لینڈ یونیورسٹی
جامعہ ملبورن [2]  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ چیف ایڈیٹر ویکی لیکس
مادری زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت WikiLeaks   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
الزام و سزا
الزام عصمت دری فی: 18 نومبر 2010)[5]
سائبر کرائم فی: اکتوبر 1991)[6]  ویکی ڈیٹا پر (P1595) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جرم سائبر کرائم فی: دسمبر 1996)سزا: reparations )[7][8]  ویکی ڈیٹا پر (P1399) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
سڈنی امن انعام (2011)[9]
سیم ایڈمز ایوارڈ (2010)[10]
انڈیکس اعزاز (2008)[11]  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

گرفتاری ترمیم

11 اپریل 2019 کی اطلاع کے مطابق برطانوی پولیس نے جولین اسانژ کو ایکویڈور کے سفارتخانے سے گرفتار کر لیا ہے جس نے انھیں سات سال سے پناہ دی ہوئی تھی۔[14]

اقتباس ترمیم

  • "یہ والی نسل آخری آزاد نسل ہے۔"
This Is The "Last Free Generation" Says Julian Assang[15]

مزید دیکھیے ترمیم

یو ٹیوب ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. https://www.forbes.com/sites/andygreenberg/2012/09/14/an-excerpt-from-this-machine-kills-secrets-the-education-of-julian-assange/#5cc13b20b585 — اخذ شدہ بتاریخ: 11 اپریل 2019
  2. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb16509964r — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  3. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/236017251
  4. https://www.theguardian.com/media/2019/apr/11/julian-assange-key-dates-in-wikileaks-founders-case — اخذ شدہ بتاریخ: 11 اپریل 2019
  5. International man of mystery، Assange's hacking offences laid bare
  6. International man of mystery
  7. "Julian Assange: the teen hacker who became insurgent in information war
  8. http://www.guardian.co.uk/world/2011/may/11/julian-assange-australian-peace-prize-wikileaks
  9. Julian Assange - Sam Adams Associates for Integrity in Intelligence — اخذ شدہ بتاریخ: 15 اکتوبر 2017
  10. Awards 2008 - Index on Censorship Index on Censorship — اخذ شدہ بتاریخ: 15 اکتوبر 2017
  11. انکوائرر، آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ theinquirer.net (Error: unknown archive URL) "Assange is locked up to make a point"
  12. عالمی اشتراکی موقع، 20 دسمبر 2010ء، "Biden brands WikiLeaks leader “terrorist” and criminal"
  13. Edward Snowden: Assange Arrest "Dark Moment For Press Freedom" - One For "The History Books"
  14. It smells a bit like totalitarianism – in some way.

بیرونی روابط ترمیم