حتی ایشیائے کوچک کی ایک قدیم قوم جس نے پندرھویں یا چودھویں صدی قبل مسیح میں اس علاقے میں جہاں اب ترکی آباد ہے۔ ایک عظیم سلطنت قائم کی۔ ان کا ذکر بائبل میں بھی آیا ہے۔ ان کی حکومت جاگیردارانہ نظام کی آئینہ دار تھی۔ جس میں عورت حکمرانی نہیں کر سکتی تھی۔ ڈیوڑھی کا استعمال سب سے پہلے انھوں نے کیا۔ یہ لوگ سلام کرتے وقت مٹھی بھینچ کر نازیوں کی طرح بازو آگے بڑھاتے تھے۔ ایک جنگجو قوم تھی۔ ساتویں صدی قبل مسیح میں صفحہ ہستی سے مٹ گئی۔ انسانی نسلوں کا مطالعہ کرنے والوں کا خیال ہے کہ لمبی ناک جو اب اہل یہود کا امتیازی نشان سمجھی جاتی ہے دراصل حتی لوگوں کی عطا کردہ ہے۔ جسے باہمی اختلاط سے یہودیوں نے حاصل کیا۔

حوالہ جات ترمیم