حورب (عبرانی: חֹרֵב، صحرا) ایک پہاڑ کا نام جہاں خُدا نے جھاڑی میں ظاہر ہوکر بنی اسرائیل کو آزاد کرانے کا کام موسیٰ کے سپرد کیا۔[1] اسی پہاڑ کی ایک چٹان سے موسیٰ نے خدا کے حکم سے لاٹھی مار کا پانی نکالا۔[2] اسی مقام پر بنی اسرائیل نے ثابت کرنے کے لیے کہ وہ گردن کش نہیں ہیں اپنے زیور اُتارے اور توبہ کی۔[3] یہ قادش برنیع سے گیارہ دن کی منزل پر تھا۔[4] اس کا ذکر بنی اِسرائیل کے بیابان کے سفر، شریعت کے نزول اور ایک سال تک اِس پہاڑ کے قریب رہنے کے سلسلے میں آتا ہے۔[5][6][7][8] ایلیاہ نبی بھی یہاں بھاگ کر آیا تھا۔[9] یہ اور کوہ سیناء جغرافیائی لحاظ سے ایک ہی جگہ کے دو نام ہیں۔

حورب کی چٹان پر موسیٰ لاٹھی مارتے ہوئے

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. خروج 3: 1
  2. خروج 17: 6
  3. خروج 33: 6
  4. استثنا 1: 2
  5. استثنا 1: 6، 9 / 4: 10، 15 / 5: 2 / 9: 8 / 18: 16
  6. 1 سلاطین 8: 9
  7. 2 تواریخ 5: 10
  8. زبور 106: 19
  9. 1 سلاطین 19: 8