"ظفراللہ خان جمالی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
0 مآخذ کو بحال کرکے 2 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.7
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
سطر 39:
وہ یکم جنوری 1944ء کو [[بلوچستان]] کے ضلع [[نصیرآباد]] کے گاؤں [[روجھان جمالی]] میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم روجھان جمالی میں ہی حاصل کی۔ بعد ازاں سینٹ لارنس کالج گھوڑا گلی مری، [[ایچیسن کالج]] [[لاہور]] اور [[1965ء]] میں [[گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور|گورنمنٹ کالج لاہور]] سے تاریخ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔
 
[[جمالی خاندان]] قیام پاکستان سے ہی ملکی سیاست میں سرگرم رہے تھے۔ ظفر اللہ جمالی کے تایا [[جعفر خان جمالی]] [[محمد علی جناح|قائداعظم]] کے قریبی ساتھی تھے۔ جب محترمہ [[فاطمہ جناح]] [[ایوب خان]] کے خلاف اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں ان کے علاقے میں آئیں تو ظفراللہ جمالی محافظ کے طور پر ان کے ساتھ تھے۔ جمالی خاندان کے افراد ہر دور میں صوبائی اور وفاقی سطح پر حکومتوں میں شامل رہے ہیں۔ ان کے چچا زاد بھائی [[میر تاج محمد جمالی]] (مرحوم) [[ذوالفقار علی بھٹو]] کے دور میں وفاقی وزیر رہے۔ میر عبد الرحمٰن جمالی اور میر فائق جمالی صوبائی کابینہ میں رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سن اٹھاسی کے بعد سے ان کے آبائی گاؤں [[روجھان جمالی]] سے تین [[وزراء اعلیٰ بلوچستان]]منتخب ہو چکے ہیں جن میں تاج محمد کے علاوہ ظفراللہ کے بھتیجے جان جمالی بھی شامل ہیں۔ میر ظفراللہ کے والد میر شاہنواز جمالی پرانے مسلم لیگی رہنما میر جعفر خان جمالی کے بھائی تھے جنہوں نے تحریک پاکستان میں بھرپور حصہ لیا تھا۔ ظفراللہ کی شادی خاندان میں ہی ہوئی جس سے ان کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ دو بیٹے، شاہنواز اور جاوید، پاک فوج میں افسر ہیں جبکہ تیسرے، فریداللہ باپ کی طرح سیاست میں ہیں اور سن ستانوے میں رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہو چکے ہیں۔ ان کے قبیلے کا ایک بڑا حصہ بلوچستان کے علاوہ صوبہ [[سندھ]] میں بھی آباد ہے۔ یوں ان کا سیاسی اور قبائلی اثر و رسوخ دو صوبوں پر محیط ہے۔<ref>[{{Cite web |url=http://www.bbc.co.uk/urdu/news/021102_jamali_profile.shtml |title=/ ظفراللہ جمالی کون ہیں؟، 21 نومبر 2002، بی بی سی اردو] |access-date=2009-12-19 |archive-date=2005-03-19 |archive-url=https://web.archive.org/web/20050319201454/http://www.bbc.co.uk/urdu/news/021102_jamali_profile.shtml |url-status=dead }}</ref>
 
== عملی سیاست ==