"رشی کپور" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
حوالہ جات
3 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.9.2
سطر 2:
'''رشی کپور''' (انگریزی:Rishi Kapoor) ایک [[بھارتی]] [[بالی ووڈ]] [[اداکار]]، [[فلم پروڈیوسر]] اور ہدایت کار تھے۔انہوں نے بے شمار سپرہٹ اور لازوال ہندی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
 
رشی کپور نے بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا آغاز 1970 کی فلم میرا نام جوکر سے کیا۔ اس فلم میں انہوں نے راج کپور کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کے بعد رشی نے بطور اداکار 1973 کی فلم ‘بابی’ سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ اس فلم میں ان کے اپوزٹ اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ تھیں۔ اس فلم میں ان کی شاندار اداکاری کے لیے رشی کو فلم فیئر بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔<ref>{{Cite web|url=https://urduwood.com/11067/04/09/|title=لاجواب اداکاری کے ساتھ ساتھ زندہ دلی کے لیے ہمیشہ یاد رہیں گے رشی کپور|accessdate=05/09/2022|website=اردو ووڈ|archive-date=2022-09-04|archive-url=https://web.archive.org/web/20220904013041/https://urduwood.com/11067/04/09/|url-status=dead}}</ref>
 
اس کے بعد رشی کی فلم ‘زہریلا انسان’ آئی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ نیتو سنگھ مرکزی کردار میں تھیں جو بعد میں ان کی جیون ساتھی بن گئیں۔ شوٹنگ کے دوران رشی اکثر نیتو کو تنگ کیا کرتے تھے جس کی وجہ سے وہ اکثر ناراض رہتی تھیں۔ آہستہ آہستہ ان کا جھگڑا دوستی میں بدل گیا۔ اگرچہ یہ فلم فلاپ رہی لیکن اس فلم نے رشی اور نیتو کے دلوں کو جوڑ دیا۔ دونوں کو ایک دوسرے سے پیار ہو گیا اور 1980 میں شادی کر لی۔ رشی کپور اور نیتو کپور کے دو بچے ہیں بیٹا رنویر کپور اور بیٹی ردھیما کپور ساہنی۔<ref>{{Cite web|url=https://urduwood.com/11067/04/09/|title=لاجواب اداکاری کے ساتھ ساتھ زندہ دلی کے لیے ہمیشہ یاد رہیں گے رشی کپور|accessdate=05/09/2022|website=اردو ووڈUrduwwod.com|archive-date=2022-09-04|archive-url=https://web.archive.org/web/20220904013041/https://urduwood.com/11067/04/09/|url-status=dead}}</ref>
 
رشی کپور نے اپنی زیادہ تر فلموں میں رومانوی ہیرو کا کردار ادا کیا ہے جسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔ لیکن جب سال 2012 میں فلم اگنی پتھ ریلیز ہوئی تو اس فلم میں ایک مضبوط ولن کے طور پر رشی کی اداکاری نے سب کو حیران کردیا۔ اس فلم میں رشی کپور کے ساتھ ریتک روشن، سنجے دت اور پرینکا چوپڑا بھی تھیں۔ اس فلم میں ان کی زبردست اداکاری کے لیے رشی کو آئیفا کا بہترین نگیٹیو کردار کا ایوارڈ ملا۔<ref>{{Cite web|url=https://urduwood.com/11067/04/09/|title=لاجواب اداکاری کے ساتھ ساتھ زندہ دلی کے لیے ہمیشہ یاد رہیں گے رشی کپور|accessdate=05/09/2022|website=اردو ووڈ|archive-date=2022-09-04|archive-url=https://web.archive.org/web/20220904013041/https://urduwood.com/11067/04/09/|url-status=dead}}</ref>
 
== ذاتی زندگی اور خاندان ==