دباؤ
دباؤ کے متعلق نظریات
دباؤ (پراکرت سے، مطلب ‘‘بوجھ’’، ‘‘وزن’’، ‘‘زور’’، ‘‘طاقت’’. انگریزی: Pressure) یا فشار (فارسی) کسی جسم کے (سطح کے عمود میں) رقبہ پر قوت کے اطلاق کو کہاجاتا ہے.
سلیس زبان میں، جب کسی جسم کے کسی حصّہ پر عموداً (سیدھ میں) قوت لگائی جاتی ہے تو اِس عمل کو دباؤ کہاجاتا ہے.
وضاحت
دباؤ، کسی سطح یا جسم پر قوت لگانے کے نتیجے میں پیدا ہونے والا اثر ہے. اِس کی علامت انگریزی حرف ‘‘p’’ ہے.
کلیہ
حساباً:
جہاں:
- دباؤ ہے,
- قوّت ہے,
- رقبہ ہے.
اِکائی
اِکائیوں کے بین الاقوامی نظام میں دباؤ کی اِکائی ‘‘پاسکل’’ (Pa) ہے. پاسکل ایک نیوٹن فی مربع میٹر (N·m-2 or kg·m-1·s-2) کے برابر ہے.