خالد محمود ، جماعت اسلامی کشمیر کے پانچویں امیر ہیں۔ وہ جون 2017 میں منتخب ہوئے اور 16 جولائی 2017 کو اسلام آباد میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ وہ راولاکوٹ ، آزاد کشمیر ، پاکستان کے ایک گاؤں ریہاڑہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ پہلے جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے ضلعی امیر اور نائب امیر تھے۔ وہ اسلامی جمعیت طلبہ [1] کے رکن اور سندھ ، پاکستان میں چانڈکا میڈیکل کالج کے ناظم تھے۔ وہ پیشے سے ایک معالج ہیں اور راولاکوٹ ہسپتال کے نام سے ایک کلینک چلاتے ہیں۔ [2]

خالد محمود (سیاستدان)
معلومات شخصیت
جماعت جماعت اسلامی پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور تعلیم ترمیم

وہ 1956ء کو راولاکوٹ آزاد کشمیر کے گاؤں ریہڑہ میں پیدا ہوئے۔ وہ گورنمنٹ صابر شہید پائلٹ ہائی اسکول راولاکوٹ گئے۔ میٹرک کے بعد گورنمنٹ ڈگری کالج راولاکوٹ میں داخلہ لیا۔ وہ ایم بی بی ایس کے لیے چانڈکا میڈیکل کالج سندھ گئے۔ وہ چانڈکا میڈیکل کالج سندھ میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم تھے ۔[3]

حوالہ جات ترمیم

  1. "جماعت اسلامی آزاد کشمیرکےنومنتخب امیرنےحلف اٹھا لیا، جنرل سیکرٹری کافیصلہ بھی ہوگیا"۔ stateviews.pk۔ 30 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اکتوبر 2023 
  2. Tariq Naqash (1 July 2017)۔ "JI elects new emir for AJK and GB" 
  3. "JI elects new emir for AJK and GB"۔ July 2017