خداداد خان 20 اکتوبر 1888ء میں چکوال کے گاؤں ڈب میں پیدا ہوئے پہلے ہندوستانی تھے جنہیں وکٹوریہ کراس سے نوازا گیاوکٹوریہ کراس برطانیہ کا سب سے بڑا عسکری اعزاز ہے۔ یہ اعزاز 1857ء میں قائم ہوا تھا۔ یہ سب سے بڑا اعزاز ہے جو برطانوی فوج کو دشمن کے خلاف بہادری دکھانے پر مل سکتاہے۔ سپاہی خداداد خان تھے جو موضع ڈب تحصیل چکوال ضلع جہلم کے رہنے والے تھے۔ ان کا تعلق بلوچ رجمنٹ سے تھا اس وقت نمبر 129 ڈیوک آف کناٹس اون بلوچیز کہلاتی تھی اور کراچی میں تعینات تھی۔ پہلی عالمی جنگ کے دوران سپاہی خداداد خان کو فرانس جانے کا حکم ملا وہ 24 اگست 1914ء کو سمندر کے راستے کراچی سے روانہ ہوئے اور 29 ستمبر کو فرانس کی بندرگاہ مارسیلز پر پہنچے جہاں انھیں ہولی بیک کے محاذ جنگ پر تعینات کیا گیا۔ یہ 13 اکتوبر 1914ء کا واقعہ ہے جب سپاہی خداداد خان کے دستے کا کمان آفیسر دشمن کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا اور مشین گن چلانے والے پانچ سپاہی بھی یکے بعد دیگرے مارے گئے‘ ایسے میں سپاہی خداداد خان زخمی ہونے کے باوجود نہایت استقلال سے اپنی مشین گن چلاتے رہے۔ اس معرکے میں 7 برطانوی اور 5 ہندی افسران اور 124 فوجی مارے گئے۔ 64 بے پتا ہوئے جو مارے ہوئے تصور کیے گئے۔ سپاہی خداداد خان کے اس کارنامے کے اعتراف کے طور پر حکومت برطانیہ نے 31 اکتوبر 1914ء کو انھیں برطانیہ کا سب سے بڑا عسکری اعزاز وکٹوریہ کراس دینے کا اعلان کیا۔ وکٹوریہ کراس ملنے کے بعد سپاہی خداداد خان کو صوبیدار خداداد خان بنا دیا گیا۔ آپ کا تعلق موجودہ پاکستان کے ضلع چکوال سے تھا۔ آپ منہاس راجپوت قبیلے سے تتعلق رکھتے تھے۔ 8 مارچ 1971ء کو سی ایم ایچ راولپنڈی انتقال ہوا اور آپ کو منڈی بہاؤالدین کے چک نمبر 25 میں دفن کیا گیا

خداداد خان
معلومات شخصیت
پیدائش 20 اکتوبر 1888ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈب، پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 8 مارچ 1971ء (83 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
منڈی بہاوالدین[2]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ فوجی  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
شاخ برطانوی ہندی فوج  ویکی ڈیٹا پر (P241) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لڑائیاں اور جنگیں پہلی جنگ عظیم  ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات

حوالہ جات ترمیم

  1. فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/8130622 — بنام: Khudadad Khan — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. http://blogs.arynews.tv/khudadad-khan-south-asias-first-recipient-victoria-cross/
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔