ویکیوم کلینر یا خلائی مطہر کو برقی جھاڑو بھی کہتے ہیں اور اسے انگریزی میں vacuum cleaner کہا جاتا ہے۔ یہ دراصل ایک ایسی اختراع ہوتی ہے کہ جو برق یا بجلی کی مدد سے جھاڑو لگانے کے کام آتی ہے۔

روزمرہ کے استعمالات میں دیکھا جانے والا ایک معمول کا خلائی مطہر

وجہ تسمیہ ترمیم

ویکیوم کلینر کو یہ نام اس لیے دیا جاتا ہے کہ ان کے صفائی کرنے کا بنیادی آلیہ (mechanism) اس آلے کے اندر ایک خلا یا vacuum پیدا کرنے پر انحصار کرتا ہے اور اس خلا سے پیدا ہونے والا منفی دباؤ یا کھینچنے کی طاقت موجود اشیاء (مثلا کوڑا) اپنے اندر کھینچ کر جگہ کو صاف کرتی ہے۔ اردو میں ان کو برقی جھاڑو کہنا آسان ہوگا مگر اس کے باوجود ان کے لیے خلائی مطہر کا نام اس وجہ سے اختیار کیا گیا ہے کہ cleaner کا لفظ صرف اسی آلے میں استعمال نہیں ہوتا بلکہ علم ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ علم طب اور ہندسیات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اور ایسی صورت میں اگر یہاں cleaner کو جھاڑو کہ دیا گیا تو پھر دیگر جگہوں پر اس کے لیے جھاڑو کا لفظ کیسے استعمال کیا جائے گا؟ جبکہ cleaner کے لیے مطہر ایک ایسا لفظ ہے کہ جو دیگر جگہوں پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مطہر کے لفظ ہی سے بنا ہوا لفظ طہارت صفائی کے معنوں میں اردو میں مستعمل بھی ہے۔ یعنی یہ کوئی نیا یا خود ساختہ لفظ نہیں۔

مزید دیکھیے ترمیم