خلوی حرائک (cytokinesis) سے مراد علم حیاتیات میں خلوی تقسیم کے دوران رونما ہونے والے اس عمل کی ہوتی ہے جس میں اس خلیے کا خلمائع (cytoplasm)، حرائک (kinesis) کے عمل کی مدد سے بٹ کر دو نئے بننے والے دختر خلیات میں آدھا آدھا چلا جاتا ہے؛ اس دوران ہونے والی حقیقی المرکز خلیے کی یہ تقسیم، انقسام (mitosis) بھی ہو سکتی ہے اور یا پھر انتصاف (meiosis) بھی ہو سکتی ہے۔