خوردمنظومہ جس کو انگریزی میں مائکروارے کہا جاتا ہے دراصل ایک ریز پیمانی (انتہائی چھوٹے پیمانے پر بنایاگیا) منظومہ ہوتا ہے۔ منظومہ یا array کسی منظم ترتیب اور صف بندی کو کہا جاتا ہے، عمومی طور پر منظومہ کی دو اقسام ہوتی ہیں 1- کبیرمنظومہ (macroarray) جس میں نقاط کی جسامت 300 مائکرون یا اس سے زیادہ ہوتی ہے اور 2- صغیر منظومہ (microarray) جس کو خورمنظومہ بھی کہا جاتا ہے اس میں نقاط کی جسامت 200 مائکرون تک ہوتی ہے ۔

تجزیہ کیے جانے والے نمونہ کے لحاظ سے خورد منظومہ کی تین اہم اقسام میں تمیز کی جا سکتی ہے۔

  1. اگر موروثی مواد مثلا، ڈی این اے، آراین اے کا مطالعہ کیا جا رہا ہو تو اس کے لیے جو خورد منظومہ استعمال کیا جاتا ہے اسے ڈی این اے خورد منظومہ کہا جاتا ہے
  2. لحمیات یا پروٹین کے مطالعہ کے لیے لحمیاتی خورد منظومہ استعمال کیا جاتا ہے
  3. اگر مطالعہ کیے جانے والے نمونے کسی نسیج (ٹشو) کے ہوں تو نسیجی خورد منظومہ کا استعمال کیا جاتا ہے

مطلوبہ خورد منظومہ دیکھنے کے لیے اس کے نام کے صفحے پر جایئے۔