خوشۂ کمپیوٹر (computer cluster) آپس میں مربوط کمپیوٹروں کا ایک ایسا گروہ ہوتا ہے جو یکجا ہو کر کوئی باہمی کام سر انجام دے سکتا ہو اور یوں، ایک لحاظ سے متعدد الگ الگ کمپیوٹروں کی بجائے ایک کمپیوٹر کی مانند افعال انجام دیتا ہو۔

ایک کمپیوٹر کلسٹربہت سے کمپیوٹرز کے مجموعے کا نام ہے جو آپس میں مضبوطی سے یا نرمی سے بندھے ہوئے ہوتے ہیں- ایک کمپیوٹر کلسٹر بہت سے معاملات میں ایک نظام کے طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ گرڈ کمپیوٹرز کے برعکس، کمپیوٹر کے گچھے میں ہر نوڈ ایک ہی کام کو سر انجام دیتا ہے جو کے سافٹ ویئر کی مدد سے کنٹرول اور شیڈول کیا جاتا ہے۔

ایک کلسٹر میں کمپیوٹر ایک دوسرے کے ساتھ تیز لوکل ایریا نیٹ ورک ("LAN") کے ذریعے جڑے ہوئے ہوتے ہیں-گرچہ زیادہ تر حالات میں، سب کمپیوٹرز، ایک ہی ہارڈ ویئر اور ایک ہی آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتے ہیں-