درو علی (ولد: 8 جنوری 1886ء) امریکا کے شہر شمالی کیرولائنا میں نمودار ہونے والی ایک شخصیت ہے [1] اس کا نام نوبل درو علی (Noble Drew Ali) اور ٹموتھی درو علی بھی دیکھنے میں آتا ہے۔ اس کے بارے شواہد بتاتے ہیں کہ وہ ایک مسلمان تھا اور افریقی امریکی غلاموں کا مسلم پس منظر رکھتا تھا اور یوں اس کا تعلق مور (Moors) یعنی اندلس اور شمالی افریقہ کے عربوں تک چلا جاتا ہے؛ اس کے والد کا تعلق مراکش اور والدہ کا قدیم امریکی باشندوں کے گروہ چروکی (Cherokee) سے بیان کیا جاتا ہے[1]۔ اس نے 1913ء میں مورش سائنس ٹیمپل آف امریکہ قائم کیا اور اس ٹیمپل کی دستاویزات میں اس بات کا تذکرہ ملتا ہے کہ سولہ سال کی عمر میں وہ خانہ بدوش (جسپی / Gypsy) افراد کے ساتھ دنیا کے سفر پر نکلا [2] جبکہ دیگر ذرائع کے مطابق وہ تاجروں اور یا پھر کرتب والوں (circus) کے ساتھ روانہ ہوا[1]۔

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ Wilson, p. 15; Gomez, p. 203; Paghdiwala; gale Group.
  2. Gomez and Paghdiwala give both versions.