دریائے وولٹا ( (اکان: Asuo Firaw)‏، سانچہ:Lang-ee ) مغربی افریقی ملک گھانا میں دریائی نظام ہے۔ یہ برکینا فاسو کے بابو-دیولاسو پہاڑی علاقوں سے گھانا میں جنوب کی طرف بہتا ہے۔ دریا کے اہم حصے کالا وولٹا، سفید وولٹا اور سرخ وولٹا ہیں۔ شمال مغرب میں، کالا وولٹا آئیوری کوسٹ، گھانا اور برکینا فاسو کے درمیان بین الاقوامی سرحدیں بناتا ہے۔ وولٹا اکواپیم ٹوگولینڈ ہائی لینڈز کے ساتھ جنوب کی طرف بہتا ہے اور اڈا فوہ کے مقام پر خلیج گنی میں بحراوقیانوس میں گرتا ہے۔ اس کا ایک چھوٹا معاون دریا، اوٹی ہے، جو مشرق میں ٹوگو سے گھانا میں داخل ہوتا ہے۔ بجلی پیدا کرنے کی غرض سے اکوسومبو میں دریائے وولٹا پر ڈیم بنایا گیا ہے۔ جھیل وولٹا نامی ذخائر جنوب میں اکوسومبو ڈیم سے ملک کے شمالی حصے تک پھیلا ہوئے ہیں اور یہ دنیا میں رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا انسانی ساختہ پانی کا ذخیرہ ہے۔ [1]

برکینا فاسو کا ملک پہلے اس دریا کے نام پر اپر وولٹا کہلاتا تھا۔

اڈا، دریائے وولٹا

حوالہ جات ترمیم

  1. "Lake Volta, Ghana"۔ Visible Earth۔ NASA۔ 7 April 2002۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مارچ 2018