دمیات (hematology) کا لفظ دم اور یات سے ملکر بنایا جاتا ہے اور اس سے مراد اس شعبۂ علم کی ہوا کرتی ہے جس میں خون یعنی دم سے سے متعلق معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔ علم دمیات میں کیے جانے والے خون کے اس مطالعے میں ؛ خون کی نسیجیات، فعلیات اور امراضیات جیسے علوم کا مطالعہ شامل ہوتا ہے۔ بالفاظ دیگر یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ دمیات میں خون کی خلیاتی اور کیمیائی ترکیب، خون کی پیدائش یعنی تکون خون (hematopoiesis) اور خون کے امراض کے بارے میں تحقیق شامل ہوتی ہے۔