روضہ کافی محمد بن یعقوب الکلینی کی مایہ ناز تصنیف کتاب الکافی کے تین حصہ ہیں۔ اصول کافی جس میں اصول دین اور عقائد ونظریات کے بارے میں احادیث وروایات کو جمع کیا گیا ہے۔ دوسرا حصہ فروع کافی ہے جس میں فقہ یا فقہی احکام کی احادیث کو اکٹھا کیا گیا ہے۔ جبکہ تیسرا حصہ متفرق مسائل کے بارے میں جسے مولف نے روضہ کافی کے نام سے موسوم کیا ہے۔