زردہ ایک روایتی ابلے ہوئے میٹھے چاولوں کی ڈش ہے جو برصغیر پاک و ہند میں بہت پسند کی جاتی ہے  یہ زعفران، دودھ اور چینی کے ساتھ بنائی جاتی ہے اور پھر اس میں الائچی، کشمش، پستے یا بادام  شامل کیے جاتے ہیں جس سے یہ ڈش بہت ذائقہ دار ہوجاتی ہے۔[1][2]

زردہ
 

معلومات شخصیت

اکثر پاکستان میں، پیلے رنگ کے کھانے کے رنگ کی بجائے، ایک سے زیادہ کھانے کے رنگ شامل کیے جاتے ہیں جس سے چاول کے دانے متعدد رنگوں کے ہو کر رنگین چاولوں کا نقشہ پیش کرتے ہیں۔ مزید برآں کھویا، مٹھائی والے پھل (مربا) اور گری دار میوے زردہ کا ایک لازمی حصہ ہیں جو دعوت یا تقریبات پر خصوصی طور پر زردے میں شامل کیے جاتے ہیں۔ کشمش اور دیگر خشک میوہ جات کا پکوان میں استعمال بھی مقبول ہے۔

مغل ہندوستان سے تعلق رکھنے والے زردہ میں 'متنجان' کہلانے والے چھوٹے تلے ہوئے میٹھے کے ٹکڑوں کا اضافے  ایک اور تغیر  ہے جو کچھ علاقوں یا گھرانوں میں مقبول ہے۔ یہ پکوان مغل شہنشاہ شاہجہان کی پسندیدہ تھی اور اکثر ان کی فرمائش پر بنائی جاتی تھی۔ چاول کی یہ ڈش مہمانوں کے لیے خصوصی ضیافتوں میں بنائی گئی تھی۔

آشوری لوگوں کے پاس بھی یہ ڈش (اسی نام کے ساتھ) ہے، جو زیادہ تر روزے کی حالت میں بنائی جاتی ہے، اس لیے اس میں دودھ کی مصنوعات نہیں ہوتیں۔

ترکیب ترمیم

سیلے چاول کو چھ سے سات گھنٹوں کے لیے بھگو لیں۔ ایک دیگچی یا برین میں ڈھیر سارا پانی گرم کیا جاتا ہے اور جب پانی کھولنے پر  لونگ اور الائچی ڈالی جاتی ہے۔ چاول ابلنے پر چھلنی کے ذریعے پانی نکال لیا جاتا ہے اور چاول کو خشک کیا جاتا ہے۔ابلے چاولوں کو تسلے میں نکال کر ان میں رنگ اور دودھ ملایا جاتا ہے، اس کے ساتھ میوہ اور چینی بھی ملائی جاتی ہے۔ دیگچی میں گھی گرم کرکے الائچی اور لونگ ڈال کر خوشبو آنے پر چاول ڈالے جاتے ہیں۔ دیگچی کو ڈھانپ کر  چند منٹوں کے لیے تیز آنچ پر رکھ پھر دیگچی کو توے پر رکھ کر پہلے تیز آنچ پر اور پھر ہلکی آنچ پر پکایا جاتا ہے۔

اجزا ترمیم

  • چاول
  • گھی یا تیل
  • رنگ
  • زعفران
  • میوہ
  • کشمش
  • بادام
  • مربا
  • ناریل

حوالہ جات ترمیم

  1. "Zarda Recipe (Indian Sweet Rice)"۔ The Huffington Post۔ 17 November 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جنوری 2017 
  2. "Mama’s Punjabi Recipes- Mithe Chawal (Sweet Rice)". Indo American News. 12 February 2015.