سائبیریائی تاتار، تاتاروں کی ایک ذیلی شاخ ہے، بعض اوقات ان کو علاحدہ نسلی گروہ بھی سمجھا جاتا ہے۔ یہ سائبیریائی تاتار زبان بولتے ہیں، جو تاتار زبان کا ایک لہجہ ہے۔ ان کے آباو اجداد میں کچھ ترک ،اوگر، منگول اور ساموئید قبائل شامل ہیں لیکن ان کے اصلی آباو اجداد قیپچاق ہیں۔ ان کی زبان بھی قیپچاق زبان سے نکلی ہے لیکن اس پر وولگا یورال تاتاری کا اثر ہے، جو بذات خود کچھ حد تک قیپچاق زبان ماحوذ ہے ۔