• 756ء میں عبدالرحمٰن الداخل نے جب اندلس فتح کرنے کے لیے مقامی امیر سے جنگ لڑی تو بے سر و سامانی کا عالم یہ تھا کہ فوج کے پاس عَلَم بھی نہ تھا، ایک سپاہی نے نیزے پر سبز عمامہ لپیٹ دیا اور یہی اندلس میں امویوں کا نشان اور علم قرار پایا۔
  • محمد احمد بن سید عبداللہ المعروف مہدی سوڈانی سے انگریز اس قدر نفرت کرتے تھے کہ 1900ء میں سوڈان پر قبضہ مکمل ہونے کے بعد انہوں نے کی قبر کھدوادی اور اُن کی ہڈیاں جلا ڈالیں
  • 1305ء میں اسکاٹ لینڈ کے جنگجو ولیم والس کو گرفتار کرنے کے بعد انگریز افواج نے اسے بد ترین تشدد کا نشانہ بنا کر سزائے موت دے دی۔ اس کے جسم کے کئی ٹکڑے کر کے مختلف شہروں میں لٹکا دیے گئے۔ ولیم کا سر لندن برج (پل) پر ایک نیزے کی انی پر رکھا گیا
  • مغلیہ سلطنت کے زوال کے بعد بر صغیر میں قائم ہونے والی مسلمانوں کی سب سے بڑی اور پائیدار خود مختار ریاست حیدر آباد دکن کی مملکت آصفیہ تھی
  • 1967ء میں اسرائیل نے صرف 6 روز میں اردن، شام اور مصر کی مشترکہ فوج کو شکست دی اور بیت المقدس سمیت کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا۔ اسی نسبت سے یہ 6 روزہ جنگ کہلاتی ہے
  • 1922ء میں موئن جو دڑو کو دریافت کرنے والے برطانوی ماہر آثار قدیمہ سر جان مارشل کی گاڑی آج بھی یہاں کے عجائب خانے کی زینت ہے