ساوی/ساوج/ساوجی زبان

لسانی تعلق: ہندیورپی← ہندایرانی←ہندآرہائی←شمال مغربی گروہ←داردی گروہ←شینا گروہ← ساوی

لسانی علاقہ: کنڑ وادی افغانستان

موجودہ تعداد: 3000

ساوی یا ساوجی زبان افغانستان کے صوبہ کنڑ میں بولی جاتی۔ یہ زبان ان قبائل کی زبان ہے جو سینکڑوں سال پہلے چھلاس سے نقل مکانی کے بعد چترال چلے گئے تھے۔ ان کے تین قبیلے تھے جن میں سے دو قبیلوں کے لوگ چترال میں عشریت، بیوڑی اور بعض دوسرے علاقوں میں آباد ہو گئے تھے اور ایک قبیلہ کے لوگ چترال سے وادی کنڑ منتقل ہو گئے تھے۔ ساوی اور پالولا دونوں زبانوں کا تعلق شینا لسانی گروہ سے ہے۔ کنڑ وادی کی سرحد زیریں دیر اور باجوڑ ایجنسی سے ملتی ہیں۔ کنڑ وادی کی اکثریتی زبان پشتو ہے۔ [رازول کوہستانی]