سبق فاؤنڈیشن ٹرسٹ سبق فاؤنڈیشن کے نام سے جانا جاتاہے۔یہ طلبہ کو بغیر کسی مالی معاوضہ کے پڑھائی میں معاونت کرنے والی ایک تنظیم پے

Sabaq Foundation

تعارف ترمیم

2012ء میں ایک ذاتی وسائل سے بغیر منافع(Non-Profit ) ٹرسٹ کے طور پر پاکستانی حکومت کے تعاون کے ساتھ اقبال مصطفی خان نے قائم کیا .سبق کے چیئرمین افضال مصطفی (اقبال کے بھائی) ہیں ادارے کا مرکزی دفتر اسلام آباد کے سیکٹر ,جی-ٹین/فور میں واقع ہے۔

مقاصد ترمیم

سبق فاؤنڈیشن کا اولین مقصد پاکستانی طلبہ کے لیے عالمی معیار کے ویڈیولیکچرز بنانا ہے۔ سبق فاؤنڈیشن مفت ان ویڈیوز کواپنی ویب گاہ پر آن لائن بھی مہیا کرتا ہے۔تاکہ طلبہ اپنے اسباق گھر بیٹھے حل کر سکیںاور ٹیوشن سے نجات ملے

فاؤنڈیشن کا کام ترمیم

سبق فاؤنڈیشن، پاکستان بھر کے تعلیمی بورڈرز، جن میں فیڈرل، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان شامل ہیں، کے لیے نویں سے بارہویں جماعت تک کے نصاب کی اب تک گیارہ ہزار سے زائد ویڈیو لیکچرز بنا چکا ہے۔ ان میں فزکس، کیمسٹری، میتھس، بائیولوجی، انگلش اور جنرل سائنس کے مضامین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چھوٹی جماعتوں کے نصاب پر بھی کام جاری ہے اور ساتھ ساتھ MCAT ، Cambridge اور ECAT کے لیکچزر بھی دستیاب ہیں۔یہ تمام ویڈیو لیکچرزسبق فاؤنڈیشن نے اپنی ویب گاہ sabaq.pk پر مفت مہیا کر رکھے ہیں۔ سبق فاؤنڈیشن کے لیکچرز کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی میں مہارت رکھنے والے Highly qualified ٹیچرز کی مدد لی جاتی ہے۔ Blended Learning کے تصور کو عام کرنے کے لیے بہترین ٹیچنگ اسٹائل اور کوالٹی کنٹرول کے ساتھ ساتھ اساتذہ کمپیوٹر Animation اور ملٹی میڈیا کی مدد سے لیکچرز کو قابل فہم بناتے ہیں۔سبق فاؤنڈیشن کا یہ اعزازہے کہ ہر سال پندرہ(15) لاکھ سے زیادہ لوگ سبق فاؤنڈیشن کی ویب گاہ سے فائدہ حاصل کرتے ہیں۔[1]

حوالہ جات ترمیم