سجی کوٹ آبشار ایک نہیں بلکہ تین آبشاریں ہیں۔ پہلے اوپر ایک چھوٹی آبشار ہے جو ایک چھوٹی سی نیلگوں جھیل میں گرتی ہے۔ پھر اس جھیل کا پانی دو بڑی آبشاروں کی شکل میں نیچے بڑی جھیل میں گرتا ہے۔ البتہ تیز بارش کے بعد دونوں آبشاریں ایک ہو جاتی ہیں۔ یہ آبشار چند برس پہلے ہی منظرِ عام پر آئی ہے جس کے بعد سے یہاں سیاحوں کی بھیڑ بھاڑ ہونے لگی ہے۔ یہ آبشار ایبٹ آباد کے قریب حویلیاں تحصیل میں واقع ہے