سحر زمان (فٹ بال کھلاڑی)

سحر زمان (پیدائش 6 دسمبر 1996) پاکستان خواتین قومی فٹ بال ٹیم کی نمائندگی کرنے والی بین الاقوامی فٹ بال کھلاڑی ہیں۔ وہ مڈفیلڈر کی حیثیت سے کھیلتی ہیں۔ وہ پاکستان خواتین کی قومی فٹ بال ٹیم کی رکن ہیں ۔

سحر زمان

کیریئر ترمیم

سحر زمان کا تعلق پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان سے ہے۔ ایک انٹرویو میں زمان نے بتا یا کہ وہ امریکی گول کیپر ہوپ سولو سے متاثر ہیں۔ زمان نے بنگلہ دیش میں ہندوستان کی خواتین فٹ بال ٹیم کے خلاف 2009 میں کھیلے گئے میچ میں 13 سال کی عمر میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ [1] انھوں نے 2012 میں ایس اے ایف ایف ویمن چیمپین شپ سے قبل پاکستان کے ایک تربیتی کیمپ میں حصہ لیا تھا اور 2014 پاک بحرین ویمن سیریز کے لیے بھی اسکواڈ میں شامل تھیں ، جو 2014 کے ایس اے ایف ایف ویمن چیمپین شپ سے قبل منعقد ہوا تھا۔ [2] [3] کلب کی سطح پر ، زمان نے پاکستان میں ینگ رائزنگ اسٹار ایف ایف سی کے لیے کھیلا ہے۔

اعزاز ترمیم

  • نیشنل ویمن فٹ بال چیمپین شپ : 2020 ، گولڈن بوٹ ، 27 گول۔

حوالہ جات ترمیم

  1. Kashif Abbasi (17 March 2014)۔ "Woman footballer says dream to wear national colour fulfilled"۔ Dawn۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 فروری 2017 
  2. Abdul Rahim (31 July 2012)۔ "Player's training will take off on 3rd August"۔ The Olympic Sports۔ 17 جولا‎ئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 فروری 2017 
  3. "Pak-Bahrain women series to provide a boost for the SA event"۔ The Capital Post۔ 20 October 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 فروری 2017 

بیرونی روابط ترمیم