میر سرفراز بگٹی (پیدائش 1 جون 1981ء) ایک پاکستانی سیاست دان ہیں۔ وہ میر غلام قادر مسوری بگٹی کے بیٹے ہیں۔ سرفراز بگٹی بلوچستان کے بگٹی قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک ممتاز سیاست دان ہیں جو بلوچستان کے وزیر داخلہ اور قبائلی امور کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ [1] سرفراز بگٹی نوجوانوں میں کافی مقبول ہیں۔

اس وقت وہ سینیٹ کے ارکان طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ [2]

سیاست ترمیم

سرفراز بگٹی نے ڈیرہ بگٹی کے حلقہ پی بی 24 سے صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں 10013 ووٹ لے کر آزاد امیدوار کی حیثیت سے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔ [3] سرفراز بگٹی14 اکتوبر 2013ء کو بلوچستان کے وزیر داخلہ بنے۔ اس سے پہلے وہ اکبر بگٹی کے پوتے براہمداغ خان بگٹی کی سربراہی میں علیحدگی پسند تنظیم بلوچستان ریپبلک آرمی کے خلاف بولتے تھے۔ [4] بی بی سی کے ایک انٹرویو میں بگٹی نے دعویٰ کیا کہ بھارتی ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالائسز ونگ (را) بلوچستان میں عسکریت پسندوں کی مالی معاونت اور مسلح کرنے میں ملوث ہے۔ [5] [6]

سرفراز بگٹی نے مشہور لارنس کالج، مری میں تعلیم حاصل کی، بورڈنگ اسکول میں قیام کے دوران اس نے مباحثوں میں حصہ لیا اور ایک شوقین کھلاڑی تھے۔ 

حوالہ جات ترمیم

  1. "6 terrorists linked to RAW, NDC arrested from Quetta: Sarfraz Bugti - Pakistan - Dunya News" 
  2. "Senate of Pakistan"۔ www.senate.gov.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جنوری 2020 
  3. "PB-24 Official Result, Election Commission of Pakistan"۔ 19 نومبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اپریل 2023 
  4. "Five Baloch militant outfits banned"۔ Dawn (newspaper) (بزبان انگریزی)۔ 2010-09-09۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اکتوبر 2021 
  5. RAW funds militant groups in Balochistan: Sarfraz Bugti, News Pakistan, 5 December 2016.
  6. RAW involved in terrorism in Balochistan: Sarfraz Bugti