سلطانی مسجد ایران کے صوبہ لورستان کے شہر بروجرد کی ایک عظیم مسجد ہے۔ یہ عظیم الشان مسجد قاچار دور حکومت میں ایک قدیم مسجد کے کھنڈر کی جگہ تعمیر کی گئی۔ قدیم مسجد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ 10 ویں صدی عیسوی میں تعمیر ہوئی۔ اس مسجد کی تعمیر کا حکم قاچار حکمران فتح علی شاہ قاچار نے دیا تھا اور ان کی نسبت سے اسے سلطانی مسجد کہا جاتا ہے۔ مسجد کے مغربی داخلی دروازے پر ایک پتھر پر 1248ھ (1832ء) سن درج ہے جبکہ خیابان جعفری کی جانب کھلنے والے لکڑی کے دروازے پر 1291ھ (1874ء) کندہ ہے۔ یہ لکڑی کا دروازہ کاریگری کی اعلٰی مثال ہے۔ مسجد کا صحن 61 ضرب 47 میٹر کا ہے جنوبی ایوان کی محراب کی بلندی تقریباً 17 میٹر ہے۔ پہلوی دور میں سلطانی مسجد "مسجد شاہ" کے نام سے جانی جاتی تھی اور آج اسے مسجد امام خمینی کہا جاتا ہے۔ مارچ 2006ء میں آنے والے زلزلے سے مسجد کو شدید نقصان پہنچا۔

سلطانی مسجد
Great Yard of Sultani Mosque
Great Yard of Sultani Mosque
بنیادی معلومات
ملکایران

مزید دیکھیے ترمیم

بیرونی روابط ترمیم