سلمان اختر (پیدائش 31 جولائی 1946) [1] ایک بھارتی نژاد امریکی ماہر نفسیات ہیں۔ وہ نفسیات اور انسانی رویے کے پروفیسر ہیں۔

سلمان اختر اترپردیش کے خیر آباد میں ایک مسلم گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ ان کے والدجان نثار اختر بالی وڈ فلمی نغمہ نگار اور والدہاردو شاعرہ اور گلوکارہ صفیہ اخترہیں۔ ان کے دادا مضطر خیرابادی ایک شاعر اور پردادا اسلامی علوم اور الہیات کے عالم علامہ فضل حق خیرابادی تھے جنھوں نے1857 کی ہندوستانی آزادی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ وہ تجربہ کار شاعر اور فلمی گیت نگار جاوید اختر کے بھائی اور اداکارہ اور سماجی کارکن شبانہ اعظمی کے دیور ہیں۔ان کے فرزندکبیر اختر ایک امریکی ٹیلی ویژن ڈائریکٹر اور ایمی نامزد ایڈیٹر ہیں ۔

حوالہ جات ترمیم

  1. Gerben Hellinga، J B van Luyn، Henk-Jan Dalewijk (2000)۔ Personalities: Master Clinicians Confront the Treatment of Borderline Personality Disorders۔ Uitgeverij Boom۔ صفحہ: 26۔ ISBN 90-5352-551-3