سلمان نذر (پیدائش: 29 مارچ 1991ء) ایک کینیڈین کرکٹر ہے جو کینیڈا کی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے بطور آل راؤنڈر کھیلتا ہے۔ [1] سلمان بائیں ہاتھ کے بلے باز اور سست بائیں ہاتھ کے آرتھوڈوکس گیند باز ہیں۔ ان کا شمار کینیڈا کے بہترین فیلڈرز میں ہوتا ہے۔ سلمان کی بطور بولنگ آل راؤنڈر ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے کینیڈا کے ڈومیسٹک سرکٹ میں تعریف کی جاتی ہے۔ [2] وہ کینیڈا کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں 400 وکٹیں لینے والے پہلے کینیڈین کرکٹ کھلاڑی ہیں۔ اکتوبر 2021ء میں اسے انٹیگوا میں 2021ء کے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ امریکا کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے کینیڈا کے ٹوئنٹی20 بین الاقوامیسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [3] اس نے اپنا ٹوئنٹی20 بین الاقوامی ڈیبیو 10 نومبر 2021ء کو کینیڈا کے لیے امریکہ کے خلاف کیا۔ [4] فروری 2022ء میں اسے عمان میں 2022ء کے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ گلوبل کوالیفائر اے ٹورنامنٹ کے لیے کینیڈا کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [5]

سلمان نذر
نذر اگست 2013ء میں
ذاتی معلومات
پیدائش (1991-03-29) 29 مارچ 1991 (عمر 33 برس)
ملتان، پنجاب, پاکستان
عرفسال
بلے بازیبائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیبائیں ہاتھ کا اسپن گیند باز
حیثیتآل راؤنڈر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹی20 (کیپ 57)10 نومبر 2021  بمقابلہ  ریاستہائے متحدہ امریکہ
آخری ٹی2014 نومبر 2022  بمقابلہ  بحرین
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹوئنٹی20آئی فرسٹ کلاس لسٹ اے ٹوئنٹی20
میچ 7 1 6 10
رنز بنائے 10 60 17 10
بیٹنگ اوسط 10.00 60.00 8.50 5.00
100s/50s 0/0 0/1 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 10 60 14 10
گیندیں کرائیں 156 272 192
وکٹ 14 6 14
بالنگ اوسط 10.85 41.33 13.97
اننگز میں 5 وکٹ 0 0 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0
بہترین بولنگ 3/8 3/60 3/8
کیچ/سٹمپ 2/– 1/– 1/– 2/–
ماخذ: ESPNcricinfo، 14 نومبر 2022

حوالہ جات ترمیم

  1. "Salman Nazar"۔ Cricinfo 
  2. "Salman Nazar"۔ Cricclubs [مردہ ربط]
  3. "Canada's national squad for ICC 2022 Men's T20 World Cup Americas Qualifier"۔ Cricket Canada۔ 28 اکتوبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اکتوبر 2021 
  4. "10th Match, Coolidge, Nov 10 2021, ICC Men's T20 World Cup Americas Region Qualifier"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2021 
  5. "Canada's ICC Men's T20 World Cup Qualifier, Oman 2022 squad announced!"۔ Cricket Canada۔ 10 نومبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 فروری 2022