سمیع اسلم (پیدائش: 12 دسمبر 1995ء) ایک پاکستانی کرکٹ کھلاڑی ہے۔ وہ بائیں ہاتھ کا بیٹسمین اور کبھی کبھار دائیں ہاتھ سئ آف اسپن بولنگ کرتا ہے۔ انڈر 19 کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے بلے باز کا ریکارڈ سمیع اسلم کے پاس ہے۔ وہ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا حصہ تھے جس نے آسٹریلیا میں 2012ء آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ عالمی کپ میں حصہ لیا تھا۔ [1] وہ متحدہ عرب امارات میں 2014ء کے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ عالمی کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے ، جہاں انھوں نے پاکستان کو ٹورنامنٹ کے فائنل تک پہنچایا تھا۔ 2014ء میں ان کا انتخاب پی سی بی سمر کیمپ کے لیے کیا گیا تھا۔ [2] انھوں نے پاکستان کے لیے آخری سیریز اکتوبر 2017ء میں سری لنکا میں کھیلی تھی۔ مارچ 2019ء میں ، انھیں 2019 پاکستان کپ لیے پنجاب کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ [3] [4] ستمبر 2019ء میں ، انھیں 2019–20 قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے جنوبی پنجاب کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ [5] [6]

سمیع اسلم ٹیسٹ کیپ نمبر 220
ذاتی معلومات
مکمل نامسمیع اسلم
پیدائش (1995-12-12) 12 دسمبر 1995 (عمر 28 برس)
لاہور، پنجاب، پاکستان
بلے بازیبائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا آف بریک گیند باز
حیثیتبلے باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 220)28 اپریل 2015  بمقابلہ  بنگلہ دیش
آخری ٹیسٹ6 اکتوبر 2017  بمقابلہ  سری لنکا
پہلا ایک روزہ (کیپ 202)22 اپریل 2015  بمقابلہ  بنگلہ دیش
آخری ایک روزہ1 ستمبر 2016  بمقابلہ  انگلینڈ
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2012–2020نیشنل بینک آف پاکستان
2012–2020لاہور ایگلز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 13 4 52 70
رنز بنائے 758 78 3,110 3,225
بیٹنگ اوسط 31.58 19.50 35.34 48.86
100s/50s 0/7 0/0 8/13 10/19
ٹاپ اسکور 91 45 221 169
گیندیں کرائیں 48 60
وکٹ 0 0
بالنگ اوسط
اننگز میں 5 وکٹ
میچ میں 10 وکٹ
بہترین بولنگ
کیچ/سٹمپ 1/- 0/– 23/– 13/–
ماخذ: کرک انفو، 8 دسمبر 2020

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "Pakistan Under-19s Squad"۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اکتوبر 2016 
  2. "Sami Aslam"۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اکتوبر 2016 
  3. "Federal Areas aim to complete hat-trick of Pakistan Cup titles"۔ Pakistan Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2019 
  4. "Pakistan Cup one-day cricket from April 2"۔ The International News۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2019 
  5. "PCB announces squads for 2019-20 domestic season"۔ Pakistan Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 ستمبر 2019 
  6. "Sarfaraz Ahmed and Babar Azam to take charge of Pakistan domestic sides"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 ستمبر 2019 

بیرونی روابط ترمیم