سے چیز (انگریزی: Say cheese) ایک انگریزی زبان کی ہدایت یے۔ حالانکہ اس کا سادہ اردو زبان میں مطلب مکھن کہو ہونا چاہیے، مگر یہ در حقیقت ایک فوٹو گرافر کی ہدایت ہوتی ہے۔ متذکرہ پیشہ ور شخص ان لوگوں کو مسکرانے کی ہدایت دے رہا ہوتا ہے کہ وہ مسکراہٹ جیسے انداز میں اپنے چہرے کو بنائیں۔ اس کی افادیت جدید سیلفی دور سے کہیں زیادہ نیگیٹیو والے کیمرا میں زیادہ تھی کیوں کہ ہر فوٹو پر ایک نیگیٹیو استعمال ہوتا تھا۔ بار بار فوٹو کا لیا جانا گراں بھی تھا اور مہنگا بھی۔ جدید دور میں اس کی افادیت کم ہو چکی ہے کیوں کہ لوگ سیل فون کیمرا سے جب چاہیں تب ایک تصویر یا سیلفی کھینچ لیتے ہیں۔اس طرح سے تصویر لینا کچھ مشکل نہیں ہے۔ پھر جدید طور میں کاغذی تصویر کی جگہ پر آن لائن تصاویر اپلوڈ کرنے کا بھی شوق بہت عام ہو چکا ہے۔ مثلًا فلیکر، فیس بک یا ٹویٹر پر تصاویر کا اپلوڈ کیا جانا۔ کئی بار لوگ راست طور پر آن لائن تصاویر سیدھے اپنے فون سے اپلوڈ کر دیتے ہیں۔

دیگر طریقے جن کے ذریعے یہی کم ہو سکتا ہے، اس میں انگریزی جملہ اسمائل پلیز یا پھر اس کا اردو متبادل مسکرایئے شامل ہیں۔

اس ہدایت کے ساتھ ساتھ فوٹوگرافر لوگوں سے اپنے مقام سے آگے، پیچھے، دائیں، بائیں، وغیرہ ہونے کی ہدایت بھی دے سکتا ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم