شحم، موم، شحم تحلیل کرنے والے حیاتین وغیرہ کو شحمیات (انگریزی: Lipid) کہتے ہیں۔ توانائی کی فراہمی اسی سے ہوتی ہے۔ شحمیات جسم کے تمام حصّوں میں خون کے ذریعے بھیجا جاتا ہے۔ جسم میں شحمیات کا ایک توازن ہوتا ہے۔ اگر کسی وجہ سے خون میں شحمیات زیادہ ہو جائے تو شریانوں میں جمع ہو کر انھیں تنگ کرتا ہے یا دوران خون کو روکتا ہے۔ آخر جسم کے مختلف اعضاء میں خون کا بہاؤ کم کر کے نقصان پہنچاتا ہے اور احتشاء عضل قلب یا سکتہ کا سبب بنتا ہے۔