شغب (انگریزی: Shaghab) عباسی خلیفہ المعتضد باللہ کی بیوی اور المقتدر باللہ کی والدہ تھیں۔ اپنے بیٹے المقتدر باللہ کے دور خلافت میں ان کا ریاستی امور میں خاص اثر و رسوخ تھا۔ انھیں ام المقتدر یا سیدہ بھی کہا جاتا ہے۔

شغب
معلومات شخصیت
پیدائش 9ویں صدی  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بازنطینی سلطنت   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 933ء (131–132 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بغداد   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات المعتضد باللہ   ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد المقتدر باللہ   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان ،  مادر ملکہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی ترمیم

مبینہ طور پر شغب بازنطینی سلطنت کی یونانی مسیحی خاتون تھیں۔ [1][2] وہ آل طاہر کے بغداد کے گورنر محمد ابن عبد اللہ ابن طاہر کی بیٹی ام قاسم کی لونڈی تھیں۔ ان کا اصل نام نعیمہ تھا۔ وہ کس طرح اور کب المعتضد باللہ کے زنان خانہ میں داخل ہوئیں اور کنیز بنیں اس کے بارے میں تاریخ خاموش ہے۔ 895ء میں جعفر (المقتدر باللہ) کی پیدائش کے بعد وہ آزاد ہو گئیں اور انھیں شغب کا لقب ملا۔ [1][2]

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب Massignon 1994, p. 185.
  2. ^ ا ب El Cheikh 2013, p. 168.