خیبر ایجنسی میں جمرود سے 13 کلو میٹر کے فاصلے پر 1927ء میں شگئی قلعہ تعمیر کیا گیا۔ برطانوی افواج نے خیبر پاس کی نگرانی کے لیے اس قلعے کی تعمیر کروائی تھی۔ برطانوی دورِ حکومت میں عام حیثیت سے مشہور یہ قلعہ سطح سمندر سے 847 میٹر بلند ہے۔ تاریخی درے کے درمیان تعمیر کیے گئے اس قلعے کو بھی آثار قدیمہ کے مقامات میں کافی اہمیت حاصل ہے۔ یہ قلعہ پاکستان آرمی اور خیبر رائفلز کے زیرِ انتظام اور خیبر رائفلز کا ہیڈ کوارٹر ہے۔ پاک فوج، افغان فوج اور نیٹو فورسز کے درمیان اسی مقام پر فلیگ میٹنگز منعقد ہوتی رہی ہیں۔