شہباز شریف

موجودہ پاکستانی وزیر اعظم

میاں محمد شہباز شریف (پیدائش؛ 23 ستمبر 1951ء) ایک پاکستانی سیاست دان اور تاجر ہیں جو اس وقت مارچ 2024ء سے پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، اس سے قبل وہ اپریل 2022ء سے اگست 2023ء تک اس عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔[3][4][5] شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر ہیں۔ اس سے قبل اپنے سیاسی کیرئیر میں وہ تین بار پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں، جس سے وہ پنجاب کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے وزیر اعلیٰ بن گئے۔

شہباز شریف
 

معلومات شخصیت
پیدائش 23 ستمبر 1951ء (73 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ تہمینہ درانی  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد محمد حمزہ شہبازشریف  ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد میاں محمد شریف  ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
خاندان شریف خاندان  ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
وزیر اعلیٰ پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
20 فروری 1997  – 12 اکتوبر 1999 
میاں محمد افضل حیات 
پرویزالہی 
وزیر اعلیٰ پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
8 جون 2008  – 26 مارچ 2013 
دوست محمد کھوسہ 
نجم سیٹھی 
صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
2009  – 2011 
چودھری نثار علی خان 
نواز شریف 
وزیر اعلیٰ پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
8 جون 2013  – 8 جون 2018 
نجم سیٹھی 
حسن عسکری رضوی 
صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
13 مارچ 2018 
نواز شریف 
 
وزیر اعظم پاکستان[1] (23 )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
11 اپریل 2022  – 13 اگست 2023 
عمران خان 
انورالحق کاکر 
وزیر اعظم پاکستان[2]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
3 مارچ 2024 
انورالحق کاکر 
 
عملی زندگی
مادر علمی سینٹ انتھونی ہائی اسکول
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان پنجابی  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان پنجابی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کل دولت
دستخط
 
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

وہ 8 جون 2013ء سے 8 جون 2018ء تک وزیر اعلیٰ پنجاب اور سابقہ قائد حزب اختلاف، ایوان زیریں پاکستان رہے۔ سیاسی طور پر ان کا تعلق شریف خاندان سے ہے، میاں محمد شریف (بانی اتفاق گروپ) ان کے والد اور سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف ان کے بھائی ہیں۔ شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے موجودہ صدر بھی ہیں۔ شہباز شریف 1988ء میں پنجاب صوبائی اسمبلی اور 1990ء میں قومی اسمبلی پاکستان کے رکن منتخب ہوئے۔ 1993ء میں دوبارہ پنجاب صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور قائد حزب اختلاف نامزد ہوئے۔ 1997ء میں تیسری بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے، شہباز شریف نے 20 فروری 1997ء کو پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا۔

پاکستان میں فوجی انقلاب 1999ء ترمیم

1999ء میں فوجی انقلاب کے بعد، شہباز شریف نے سعودی عرب میں جلا وطنی کی زندگی گزاری اور آخرکار 2007ء میں پاکستان واپسی ہوئی۔ پاکستان کے عام انتخابات 2008ء میں کامیابی کے بعد شہباز شریف دوسری بار وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے، 2009ء میں جب صدر آصف علی زرداری نے گورنر راج کا نفاذ کر کے سلمان تاثیر کو گورنر پنجاب نامزد کیا تو شہباز شریف معزول ہو گئے۔[6] شریف برادران نے عدالت کی بحالی کے لیے یوسف رضا گیلانی کی حکومت کی خلاف لانگ مارچ کیا جس کے نتیجے میں عدلیہ بحال ہو گئی اور گورنر راج ختم ہو گیا۔ شریف کے دوسرے دور میں بنیادی ڈھانچے میں ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی اور 2011ء میں ڈینگی کے بخار کو پھیلنے سے روکنے میں کامیاب رہے۔[7]

خاندان ترمیم

شہباز شریف 23 ستمبر 1951ء کو لاہور، پنجاب، پاکستان کے مسلمان مشہور کشمیری خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد میاں محمد شریف ایک صنعت کار تھے۔ ان کے والد کا تعلق امرتسر سے تھے، جو تقسیم ہند کے بعد پاکستان ہجرت کر آئے۔ ان کی والدہ کا نام شمیم اختر تھا۔ ان کے دو بھائی عباس اور میاں محمد نواز شریف (سابق وزیر اعظم پاکستان) ہیں۔ نواز شریف تین بار وزیر اعطم پاکستان منتخب ہو چکے ہیں۔ ان کی بھابھی کلثوم نواز خاتون اول بھی رہی ہیں۔ کلثوم نواز تین بار خاتون اول پاکستان رہی ہیں جو اس عہدے پر پاکستان میں سب سے زیادہ غیر مسلسل وقت گزار چکی ہیں۔ شہباز شریف کا بیٹا حمزہ شہباز شریف اور بھتیجی مریم نواز اس وقت سیاست میں ہیں۔

شادیاں ترمیم

ان کی پہلی شادی ان کے والد کی اجازت سے 1973ء میں ان کی کزن بیگم نصرت شہباز سے ہوئی جن سے ان کے دو بیٹے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز اور تین بیٹیاں ہیں۔ حمزہ شہباز سیاست دان ہے اور قومی اسمبلی کے رکن بھی ہے۔ انھوں نے 1993ء میں دوسری شادی عالیہ ہنی سے کی جن سے ان کی ایک بیٹی خدیجہ ہیں۔ انھوں نے عالیہ ہنی کو جلاوطنی کے دور میں سعودی عرب میں طلاق دے دی تھی یہ بھی کہا جاتا ہے کہ شہباز شریف نے تیسری شادی تہمینہ درانی سے کی جس کا وہ اقرار نہیں کرتے، اگر یہ سچ ہے تو یہ دونوں کی تیسری، تیسری شادی ہے۔[8]

عہدے اور دورانیہ ترمیم

  • صدر ایوانِ صنعت و تجارت لاہور (لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری) 1985ء
  • رکن پنجاب اسمبلی (ایم پی اے پنجاب) 1988–1990ء
  • رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) 1990–1993ء
  • رکن پنجاب اسمبلی (ایم پی اے پنجاب) اور قائدِ حزبِ اختلاف 1993–1996ء
  • رکن پنجاب اسمبلی (ایم پی اے پنجاب) اور وزیر اعلیٰ پنجاب 20 فروری 1997ء سے 12 اکتوبر 1999ء
  • صدر مسلم لیگ نواز گروپ اگست 2002ء تا حال
  • فروری 2008ء کے انتخابات کے بعد ضمنی انتخابات میں جیت کر پنجاب کے وزیر اعلیٰ بنے۔
  • مئی 2013ء کے انتخابات کے بعد آپ پھر پنجاب کے وزیر اعلیٰ بنے۔

وزارتِ اعلیٰ پنجاب ترمیم

میاں محمد شہباز شریف 20 فروری 1997ء سے 12 اکتوبر 1999ء تک پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہے۔ ان کا دور نہائت سخت انتظام کے لیے مشہور ہے جس میں انھوں نے لاہور کی شکل بدلنے کی کوشش کی۔ خصوصاً ناجائز تجاوزات میں سے بے شمار کو ختم کیا۔ انھوں نے پنجاب کے ایسے اسکولوں کے خلاف بھی اقدام اٹھائے جو عرف عام میں بھوت اسکول یا گھوسٹ اسکول کہلاتے ہیں یعنی وسائل استعمال کرتے ہیں مگر وہاں اساتذہ نہیں ہوتے یا سرے سے اسکول ہی نہیں ہوتا۔ انھوں نے ڈھائی سال کے دوران میں اقربا پروری اور سفارش کے خلاف بھی نمایاں کارکردگی دکھائی اور بوٹی مافیا کے خلاف کام کیا۔ اپنے دور کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے۔ اور اس دوران میں پورے پنجاب میں کوئی نئی گاڑی نہیں خریدی گئی۔ پولیس میں پہلی دفعہ پڑھے لکھے جوان لڑکوں کی بھرتی میرٹ کی بنیاد پر کی گئی۔[9]

فروری 2008ء کے انتخابات کے بعد ضمنی انتخاب میں جیت کر دوبارہ صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے۔ مئی 2013ء کے انتخابات کے بعد آپ پھر پنجاب کے وزیر اعلیٰ بنے اور 8 جون 2018ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔

وزیر اعظم پاکستان ترمیم

بطور وزیر اعظم پہلی بار ترمیم

 
شہباز شریف سمرقند میں 2022ء شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں

10 اپریل 2022ء کو، شہباز شریف کو 2022ء کے پاکستانی آئینی بحران کے بعد اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان پر عدم اعتماد کے ووٹ کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم کے لیے امیدوار نامزد کیا تھا۔[10][11]

وہ 11 اپریل 2022ء کو وزیر اعظم منتخب ہوئے۔[12][13] انھوں نے اسی دن اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، جس کا انتظام سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے کیا، صدر عارف علوی کے قائم مقام، جو "تکلیف" کی شکایت کے بعد طبی چھٹی پر تھے۔

ایم کیو ایم، پاکستان مسلم لیگ (ق)، استحکام پاکستان پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی پی ڈی ایم اتحاد میں شامل ہونے کے اپنے ارادے کا اظہار کیا، جس سے وہ مجموعی طور پر 152 نشستیں ہو گئی۔ اس کے جواب میں، عمران خان نے آنے والے اتحاد کو "دن کی روشنی میں ڈاکہ" قرار دیا اور "چوری شدہ ووٹوں سے حکومت بنانے کی غلط مہم جوئی کے خلاف" خبردار کیا۔[14] ان کی زیر قیادت حکومت شروع ہونے سے پہلے ہی کمزور دکھائی دیتی تھی۔

بطور وزیر اعظم دوسری بار ترمیم

3 مارچ 2024ء کو، شہباز شریف دوسری مدت کے لیے پاکستان کے وزیر اعظم کے طور پر دوبارہ منتخب ہوئے، انھوں نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عمر ایوب خان کے 92 ووٹوں کے مقابلے میں 201 ووٹ حاصل کیے۔[15]وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے جن اتحادی جماعتوں نے شہباز شریف کو ووٹ دیا ان میں پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم-پی)، پاکستان مسلم لیگ، استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) شامل ہیں۔

جلا وطنی ترمیم

12 اکتوبر 1999ء کو پاکستان میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا اور دوسرے لوگوں کے ساتھ شہباز شریف بھی قید میں رہے۔ بعد ازاں انھیں سعودی عرب جلا وطن کر دیا گیا۔ حکومت کے مطابق یہ ایک معاہدہ کے تحت ہوا مگر اس سے شریف خاندان انکار کرتا ہے اور حکومت بھی کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کر سکی۔ لاہور ہائی کورٹ نے جب فیصلہ دیا کہ وہ پاکستان آنے میں آزاد ہیں تو انھوں نے 11 مئی 2004ء کو انھوں نے پاکستان واپس آنے کی کوشش کی مگر لاہور کے علامہ اقبال بین الاقوامی ہوائی اڈے (علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ) پر انھیں گرفتار کر کے واپس سعودی عرب بھیج دیا گیا۔ سعودی عرب سے پھر وہ برطانیہ کے دار الحکومت لندن چلے گئے ہیں اور وہاں سے سیاست کرتے تھے۔ اس کے بعد وہ نواز شریف کے ساتھ لندن منتقل ہو گئے۔ حال ہی میں آل پارٹی کانفرنس میں انھوں نے فعال کردار ادا کیا ہے۔

مسلم لیگ کی صدارت ترمیم

سعودی عرب میں قیام کے دوران میں 3 اگست 2002ء کو پاکستان مسلم لیگ نواز گروپ کا صدر چنا گیا۔ 2 اگست 2006ء کو انھیں دوبارہ اگلی مدت کے لیے چنا گیا۔ نواز شریف کے مطابق پاکستانی حکومت نے انھیں اپنے بھائی نواز شریف سے متنفر کرنے کی کوشش بھی کی مگر ناکامی ہوئی۔ شہباز شریف کے مطابق وہ نواز شریف کو اپنے والد کی جگہ سمجھتے ہیں۔

ایف آئی آر ترمیم

انقلاب مارچ کے دوران میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی مداخلت سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران میں شہید ہونے والے 14 افراد کے قتل اور 90 سے زائد کے شدید زخمی ہونے والوں کو انصاف دلانے کے لیے وزیر اعلیٰٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سمیت 9 افراد کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج ہوئی۔[16]

الزامات اور مقدمات ترمیم

5 اکتوبر 2018ء کو شہباز شریف کو صاف پانی کرپشن اسکینڈل اور آشیانہ ہاؤسنگ اسیکنڈل کی وجہ سے نیب نے گرفتار کر لیا[17][18][19][20] صاف پانی کمپنی حکومت پنجاب نے قائم کی تھی تاکہ ہر شخص کو پانی فراہم کیا جا سکے۔ تاہم صاف پانی اسکینڈل میں مبینہ مالی ضابطگیوں کا انکشاف ہوا تھا۔[21][20] نیب کے مطابق شہباز شریف نے اپنی من پسند کمپنیوں کو ٹھیکا دیا اور اپنا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کیا۔ نیب کے مطابق اسکینڈل میں ملزمان کی ملی بھگت سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔[22][20]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. Twitter moment ID: https://twitter.com/i/events/1513466374449819649
  2. ترتیب در سلسلہ: 24
  3. Azaz Syed (2024-03-03)۔ "Shehbaz Sharif: Pakistani legislators elect new prime minister to head coalition"۔ CNN (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2024 
  4. Sophia Saifi، Rhea Mogul۔ "Pakistan's parliament votes in opposition leader Shehbaz Sharif as Prime Minister"۔ CNN۔ 11 اپریل 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اپریل 2022 
  5. "Shehbaz Sharif, Times of Oman"۔ 05 فروری 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 دسمبر 2022 – PressReader سے 
  6. -status=live}}
  7. Dengue under control: Health department آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ thenews.com.pk (Error: unknown archive URL) The News International (18 اکتوبر 2012)
  8. "Shahbaz confirms marriage to Tehmina"۔ روزنامہ ٹائم۔ 24 فروری 2005۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 اپریل 2013 
  9. روزنامہ جنگ 4 مئی 2007
  10. "Pakistan to Vote in New PM as Ousted Khan Rallies Supporters"۔ Bloomberg News۔ 11 April 2022۔ 10 اپریل 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اپریل 2022 
  11. Asif Shahzad، Syed Raza Hassan (11 April 2022)۔ "Political change in Pakistan as Shehbaz Sharif seeks to become PM"۔ Reuters۔ 10 اپریل 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اپریل 2022 – www.reuters.com سے 
  12. "Shehbaz Sharif, Pakistan Opposition Leader, Elected New PM"۔ NDTV.com۔ 11 اپریل 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اپریل 2022 
  13. "Shehbaz Sharif elected prime minister of Pakistan"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ 11 April 2022۔ 11 اپریل 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اپریل 2022 
  14. "Pakistan election: Imran Khan's rivals PML-N and PPP reach a deal to form government"۔ BBC (بزبان انگریزی)۔ 2024-02-14۔ 14 فروری 2024 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 فروری 2024 
  15. "Shehbaz Sharif returns as prime minister for second time"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2024 
  16. شریف برادران کے خلاف قتل کی ایف آئی آر
  17. "Shehbaz Sharif arrested in Saaf Pani Company scam: sources، The News. اخذکردہ بتاریخ 5 اکتوبر 2018
  18. "NAB detains Shehbaz Sharif in Lahore"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2018 
  19. "NAB arrests Shehbaz Sharif in Ashiana Housing scandal"، Dunya News. اخذکردہ بتاریخ 5 اکتوبر 2019
  20. ^ ا ب پ "Shehbaz Sharif arrested in Ashiana Company case"۔ اخذکردہ بتاریخ 5 اکتوبر 2018
  21. "Shehbaz Sharif arrested by NAB in Saaf Pani case"۔ اخذکردہ بتاریخ 5 اکتوبر 2018
  22. "NAB arrests Shehbaz Sharif in Ashiana Company case"، Geo TV.

بیرونی روابط ترمیم

سیاسی عہدے
ماقبل  وزیر اعلیٰ پنجاب
1997–1999
خالی
عہدے پر اگلی شخصیت
چودھری پرویز الٰہی
ماقبل  وزیر اعلیٰ پنجاب
2008–2013
مابعد 
ماقبل  وزیر اعلیٰ پنجاب
2013–2018
مابعد 
ماقبل  قائد حزب اختلاف
2018–2022
خالی
ماقبل  وزیراعظم پاکستان
2022–موجودہ
برسرِ عہدہ
سیاسی جماعتوں کے عہدے
ماقبل  لیڈر پاکستان مسلم لیگ (ن)
2009–2011
مابعد 
ماقبل  لیڈر پاکستان مسلم لیگ (ن)
2018–موجودہ
برسرِ عہدہ