شہر سبز ازبکستان کا ایک شہر ہے جو سمرقند سے 80 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ کسی زمانے میں یہ وسط ایشیا کا ایک اہم شہر تھا اور آج کل امیر تیمور کی جائے پیدائش کے طور پر جانا جاتا ہے۔

شہر سبز کا تاریخی مرکز
Historic Centre of Shakhrisyabz
UNESCO World Heritage Site
Kok-Gumbaz mosque.
اہلیتثقافتی: iii, iv
حوالہ885
کندہ کاری2000 (24th دور)
متناسقات39°03′N 66°50′E / 39.050°N 66.833°E / 39.050; 66.833
شہر سبز is located in ازبکستان
شہر سبز
ازبکستان میں مقام

اس شہر کا پرانا نام کش تھا۔ یہاں 9 اپریل 1346ء کو امیر تیمور پیدا ہوا۔ اپنے دور حکومت میں تیمور نے شہر پر خصوصی توجہ دی تاہم دار الحکومت سمرقند کو قرار دیا۔

16 ویں صدی میں امیر بخارا عبد اللہ خان دوم نے شیبانی حکومت کے خاتمے کے لیے اس شہر کو تہ و بالا کر دیا۔ 1870ء میں روس نے اس شہر پر قبضہ کر لیا۔

شہر کی قدیم عمارات کے باعث یہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے۔

بیرونی روابط ترمیم