شہر علم کے دروازے پر (شعری مجموعہ)

شہر علم کے دروازے پر افتخار عارف کی اردو شاعری کا مجموعہ ہے۔ یہ مجموعہ مذہبی اور دینی روایت کی شاعری پر مشتمل ہے۔ اشفاق حسین نے اسے مرتب کیا ہے۔ 2005ء میں اس کا پہلا ایڈیشن شائع ہوا۔ جبکہ جولائی 2006ء میں اس مجموعے کی جیبی سائز میں اشاعت ہوئی۔ انتساب اپنی پوتی ابیہا کے نام ہے۔

شہر علم کے دروازے پر میں ان کے تینوں مجموعوں کے علاوہ ایسا غیر مطبوعہ کلام بھی ہے۔ جو محفلوں اور مجلسوں میں پڑھا گیا۔

نمونہ کلام ترمیم


[1]

کبھی کبھی دل یہ سوچتا ہےنہ جانے ہم بے یقین لوگوں کو نام حیدر سے ربط کیوں ہے حکیم جانے وہ کیسی حکمت سے آشنا تھاشجیع جانے کہ بدر و خیبر کی فتح مندی کا راز کیا تھا علیم جانے وہ علم کے کون سے سفینوں کا ناخدا تھامجھے تو بس صرف یہ خبر ہے وہ میرے مولا کی خوشبوؤں میں رچا بسا تھاوہ ان کے دامانِ عاطفت میں پلا بڑھا تھا اور اس کے دن رات میرے آقا کے چشم و ابرو و جنبشِ لب کے منتظر تھےوہ رات کو دشمنوں کے نرغے میں سو رہا تھا تو ان کی خاطر جدال میں سر سے پاؤں تک سُرخ ہو رہا تھا تو ان کی خاطرسو اس کو محبوب جانتا ہوں سو اس کو مقصود مانتا ہوںسعادتیں اس کے نام سے ہیں محبتوں کے سبھی گھرانوں کی نسبتیں اس کے نام سے ہیں

حوالہ جات ترمیم