پیدائش؛1552ء وفات؛1615ء

شیخ ابوالمعالی قادری صوفی بزرگ۔ شیخ داود کرمانی شیر گڑھی کے مرید اور خلیفہ اعظم تھے۔ اصل نام خیر الدین تھا۔ کرمانی سادات میں سے تھے۔ والد کا نام سید رحمت اللہ اور دادا کا میر سید فتح اللہ شاہ تھا۔ آباءاجداد میں سے سید فیض اللہ اپنے بیٹے سید مبارک کرمانی کے ہمراہ796ھ میں کرمان سے ہندوستان آئے اور اوچہ میں سکونت اختیار کی۔ بعد ازاں ملتان کے نواح میں داؤد جال نام ایک قصبے میں مقیم ہوئے۔ یہ خاندان930ھ کو قصبہ سنکھترہ میں متنقل ہو گیا اور یہیں شیخ ابوالمعالی پیدا ہوئے۔ شیخ داؤد شیرگڑھی سے، جو آپ کے حقیقی بردارزادہ تھے۔ بیعت کی اور انھی کے حکم سے لاہور تشریف لا کر خلق اللہ کی ہدایت میں مصروف ہوئے۔ آپ نے پانچ کتابیں تصنیف کیں۔ شاعری سے بھی شغف تھا اور غربتی تخلص کرتے تھے۔ جہانگیر کے عہد میں وفات پائی۔ مزار لاہور میں میکلوڈ روڈ کے قریب ہے۔

تصانیف ترمیم

دیوان غربتی
تحفتہ القادری
گلدستہ باغ ارم
رسالہ مونس جان
زعفران زار