طلحہ محمود
محمد طلحہ محمود (پیدائش 1 نومبر 1962ء اسلام آباد ، پاکستان ) ہزارہ ڈویژن ، خیبر پختونخوا سے سینیٹ آف پاکستان کے جنرل کیٹیگری کے رکن ہیں۔ انھوں نے 1984ء میں پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔ وہ 2006ء میں سینیٹ کے لیے منتخب ہوئے اور 2012ء میں دوبارہ منتخب ہوئے۔ وہجمیعت علمائے اسلام کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ہیں اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات اور داخلہ کے بھی سربراہ ہیں۔ وہ سینیٹ آف پاکستان کی قائمہ کمیٹیوں برائے کابینہ سیکرٹریٹ اور کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ، پیٹرولیم اور قدرتی وسائل، خزانہ ، اقتصادی امور، شماریات، منصوبہ بندی، ترقی اور ملازمین کی بہبود کے فنڈ کے رکن بھی ہیں۔ [3] مارچ 2018ء میں وہ سینیٹ آف پاکستان کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے اور مارچ 2024ء تک ایوان بالا کے رکن رہیں گے۔ وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور اور محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کے رکن ہیں۔
طلحہ محمود | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 نومبر 1962ء (62 سال) اسلام آباد |
شہریت | پاکستان |
جماعت | جمیعت علمائے اسلام |
مناصب | |
رکن ایوان بالا پاکستان [1] | |
رکن سنہ 12 مارچ 2018 |
|
حلقہ انتخاب | خیبر پختونخوا |
وزارت ریاستی و سرحدی امور [2] | |
برسر عہدہ 19 اپریل 2022 – 9 اگست 2023 |
|
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ پنجاب |
پیشہ | سیاست دان |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
درستی - ترمیم |
- ↑ http://www.senate.gov.pk/en/profile.php?uid=908&catid=&subcatid=&cattitle=
- ↑ National Assembly of Pakistan: Federal Ministers — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اپریل 2022
- ↑ Mahmood Talha۔ "Senator Talha Mahmood"۔ Senate of Pakistan۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اپریل 2013