ابو الفضل عباس ابن الاحنف ( عربی: عباس بن الأحنف ) (750 -809، بصرہ)، قبیلہ بنو حنیفہ سے تعلق رکھنے والا عرب عباسی شاعر تھا۔ اس شاعری زیادہ تر صنف غزل تک محدود ہے۔ یہ "بنیادی طور پر محبت کی ناامیدی سے متعلق ہے اور اس کی شاعری میں اس کی شخصیت لاتعلقی کا شکار دکھائی دیتی ہے"۔ [1] اس نے جن الفاظ کا انتخاب کیا وہ سادہ تھے اور اس کا اسلوب رواں اور آسان ہے۔

وہ بغداد میں پلا بڑھا، جہاں وہ عباسی خلیفہ ہارون الرشید کا دوست بن گیا۔ [2] جنھوں نے فرصت کے اوقات میں اپنی تفریح کے لیے اسے ملازم رکھا۔ اس کی شاعری کا اثر عبد اللہ ابن المعتز اور ابو العطیہ پر دکھائی دیتا ہے۔ [3]

شعری نمونہ ترمیم

اپنے ایک شعر میں کہتا ہے:

وما الناس إلا العاشقون ذوو الهوى

ولا خير فيمن لا يحب ويعشق.

یعنی؛

لوگ صرف خواہشات کے ساتھ محبت کرنے والے ہیں اور جو محبت نہیں کرتا، اس سے کوئی محبت نہیں کرتا اور اس میں کوئی بھلائی نہیں ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. Roger Allen. (2000). An Introduction to Arabic Literature. p. 106.
  2. R. Jacobi. (1998) al-'Abbas Ibn al-Ahnaf. In Encyclopedia of Arabic Literature (Vol. 1, pp. 2-3). Taylor & Francis.
  3. Bird Through A Ceiling of Alabaster; Three Abbasid Poets, translated by Abdullah Al-Udhari and George Wightman (Penguin, 1975) آئی ایس بی این 0-14-044305-3