عبدالمنان نورپوری

عالم دین

عبد المنان نورپوری (ولادت: 1945ء- وفات: 26 فروری 2012ء) مشہور اہل حدیث عالمِ دین، فقہ، حدیث، منطق و فلسفہ کے ماہر 30 کتب کے مصنف تھے۔

عبدالمنان نورپوری
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1945ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ضلع گوجرانوالہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 26 فروری 2012ء (66–67 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گوجرانوالہ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ عالم ،  فاضل ،  محدث   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نام ترمیم

عبد المنان بن عبد الحق بن عبد الوارث بن قائم الدین۔ آپ محدث نورپوری اور حافظ عبدلمنان نورپوری کے نام سے مشہور ہیں۔ آپ کا اصل نام خوشی محمد تھا جسے آپ کے مایہ ناز استاد محمد گوندلوی رحمہ اللہ نے اپنے استاد محترم شیخ حافظ عبد المنان وزیرآبادی کے نام پر عبد المنان رکھ دیا۔

پیدائش ترمیم

آپ قلعہ ديدارسنگھ سے مشرق کی جانب واقع گاؤں نور پور چہل ميں 1945ء کو پيدا ہوا ہوئے آپ کے والد کا نام عبد الحق اور والدہ کا نام جواہر بی بی تھا۔

تعلیم و تربیت ترمیم

حافظ عبد المنان نورپوری رحمہ اللہ نے ابتدائی تعلیم نور پور کے پرائمری اسکول میں حاصل کی اور اس سے فراغت کے بعد 1376ھ میں جامعہ محمدیہ گوجرانوالہ میں داخل ہو گئے، 1382ھ میں جامعہ محمدیہ میں کچھ اسباق پڑھانے شروع کیے ـ جبکہ اس آپ ابھی جامعہ سے فارغ التحصیل نہیں ہوئے تھے ـ پھر 1386ھ میں فارغ التحصیل ہونے کے بعد آپ مستقل طور پر (اسی جامعہ میں) مسند تدریس پر فائز ہو گئے ـ۔

اساتذہ ترمیم

حافظ عبد المنان نورپوری رحمہ اللہ کے اساتذہ کرام میں حافظ محمد گوندلوی، مولانا عبدالحمید محدث ہزاروی رحمہ اللہ مولانا نذیر احمد طیب، قاری ولی محمد، حافظ محمد عبداللہ روپڑی، مولانا اسماعیل سلفی، جمعہ خان ھزاروی ،علامہ احسان الہی ظہیر ،مولانا غٖلام رسول گجراتی۔ مولانا عبد الحمید گجراتی۔ مولانا عزیز الرحمن ،- مولانا عبد الرحمن لکھوی ،مولانا وزیرکشمیری ،خواجہ عبد المنان راز ،خواجہ محمد قاسم ،قاری ولی محمد شامل ہے ۔

وفات ترمیم

حافظ عبد المنان نورپوری رحمہ اللہ نے 26 فروری 2012ء کو گوجرانوالہ میں وفات پائی۔

تصانیف ترمیم

  1. داڑھی
  2. غنچہ نماز
  3. تحقیق التراویح
  4. نخبتہ الاصول
  5. مسئلہ رفع الیدین
  6. ادائے سنت فجر بعدازفرض قبل از طلوع آفتاب
  7. رسالہ بیس رکعات تروایح کی شرعی حیثیت پر ایک نظر
  8. کیا تقلید واجب ہے ؟
  9. اجادہ القرٰی لاثبات الجمعہ فی القرٰی
  10. ارشاد القادری الی نقد فیض الباری (عربی)
  11. احکام و مسائل (سوالات و جواب )
  12. تحقیق التروایح(تحریری مناظرہ قاضی عصمت اللہ)
  13. زبدہ المقترح (عربی)
  14. زبدہ التفسیر لوجہ التفسیر(عربی)
  15. دروس نورپوری
  16. حقیقت ایمان (مقالہ)
  17. تعداد رکعات (مقالہ)
  18. سود کی حرمت (مقالہ)
  19. فصل الخطاب فی تفسیر فاتحۃ الکتاب
  20. قربانی کے احکام و مسائل (مقالہ)
  21. قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل (2 جلد)
  22. ضعیف روایات (مقالہ دوحصے)
  23. ائمہ اربعہ (مقالہ)
  24. نکاح میں ولی کی حیثیت (مقالہ)
  25. دینی امور پر اجرت لینا جائز ہے
  26. حقیقت تقلید
  27. مضمون ردتقلید
  28. تعریب اثبات توحید
  29. تعریب ختم نبوت
  30. مراۃ البخاری
  31. مکالمات نور پوری
  32. مقالات نور پوری
  33. بیع التقسیط(عربی)
  34. نماز مترجم
  35. تعریب اسلام کی دوسری کتاب
  36. تفسیر سورۃ فاتحہ

بیرونی روابط ترمیم

کتابیات ترمیم

  • سہ ماہی مجلہ المکرم۔ گوجرانوالہ: شعبہ نشر و اشاعت، جامعہ اسلامیہ سلفیہ، گوجرانوالہ۔ 2012 

حوالہ جات ترمیم