بڑاگاؤں، گھوسی، مئو کے سب سے خاص مذہبی مرکزوں میں سے ایک قدیم عزاخانہ ہے جہاں تقریباً پورے سال خاص تاریخوں اور مناسبتوں کے اعتبار سے مذہبی پروگرام ہوتے رہتے ہیں۔ اس عزاخانے کو بِکَّن میاں کا امام باڑہ یا چھوٹا پھاٹک بھی کہا جاتا جاتا ہے۔ اس کی بنیاد نَبِیَّن بی بی نے رکھی تھی۔ اس عزاخانے سے ملحق ایک تعزیہ خانہ اور ایک مسجد بھی ہے ، یہ مسجد "جعفری مسجد" کے نام سے مشہور ہے۔ یہ عزاخانہ بڑاگاؤں بازار اور نیم تلے کے قریب واقع ہے۔ شب عاشور اور شبِ اربعین یہاں سے ایک تعزیہ نکلتا ہے جس کا جلوس عزاخانۂ عباسی بی بی سے شروع ہو کر جعفری عزاخانہ ہوتے ہوئے بڑاگاؤں بازار تک جاتا ہے اور پھر دسویں محرم اور بیسویں صفر کے دن بڑاگاؤں بازار سے شروع ہو کر اسی راستے سے ہوتے ہوئے صدر امام بارگاہ گھوسی پہنچ کر اختتام پزیر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ 4 محرم، 8 محرم، 28 صفر، 28 رجب اور 21 رمضان المبارک کو یہاں سے جلوس ہائے عزا برآمد ہوتے ہیں اور مجالس و محافل کا سلسلہ تقریباً پورے سال جاری رہتا ہے۔ عنقریب اس کی پرانی عمارت کی جگہ ایک نئی عمارت تعمیر ہونے والی ہے۔