عسکریت پسند

عسکریت پسند وہ مرکّب لفظ جس کا لاحقہ لفظ "پسند" ہو وہ سابقہ لفظ سے موصوف کی حد سے زیادہ پسندیدگی یا انحصار کو ظاہر کرتا ہےـ جیسے اسلام پسند، ام

عسکریت پسند وہ مرکّب لفظ جس کا لاحقہ لفظ "پسند" ہو وہ سابقہ لفظ سے موصوف کی حد سے زیادہ پسندیدگی یا انحصار کو ظاہر کرتا ہےـ جیسے اسلام پسند، امن پسند، تشدّد پسند وغیرہ۔

عسکر کے لغوی معنیٰ لشکر کے ہیں۔ جو فرد یا تنظیم اپنے مفاد کی حصولیابی کے سلسلے میں بات چیت اور مذاکروں پر انحصار نہ کرے اور پُرامن کاوشوں کی بجائے تشدّد و تخریب کو ترجیح دیں ایسے افراد یا تنظیموں کو عسکریت پسند کہا جاتا ہے۔

جہاں اسلحہ کے استعمال سے کی جانے والی خونریز کارروائیوں پر عسکریت پسندی کا اطلاق ہوتا ہے وہیں اخبار و رسائل کے ذریعہ تخریبی نظریات کو عام کرنا بھی عسکریت پسندی کے زمرے میں آتا ہےـ عسکریت پسندی وہ ناسور ہے جو ترقّی کی راہ میں حائل ہوکر سماج و ملک کو غم و الم اور مایوسی کا نذرانہ پیش کرتا ہےـ