علاء الدین خلجی

علاءالدین خلجی

علا الدین خلجی کا پیدائشی نام علی گرشاسپ خلجی تھا اور وہ ہندوستان میں خلجی خاندان کے دوسرے سلطان تھے۔ وہ خلجی خاندان کے سب سے طاقتور سلطان تھے۔

علاء الدین خلجی
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1266ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دہلی  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 4 جنوری 1316ء (49–50 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دہلی  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات ورم  ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن دہلی  ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ ملکہ جہاں  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد قطب الدین مبارک شاہ،  شہاب الدین خلجی  ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خاندان خلجی خاندان  ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
سلطان   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
19 جولا‎ئی 1296  – 4 جنوری 1316 
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان،  سلطان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

علا الدین خلجی کے زمانے میں منگولوں کے حملے کا شدید خطرہ تھا اور اس وجہ سے علا الدین خلجی کو ایک بڑی فوج کی اشد ضرورت تھی۔ فوجی اخراجات کو قابو میں رکھنے کے لیے اس نے بازار میں ہر چیز کی قیمت مقرر کر دی اور اور اس پر سختی سے عمل کروایا۔ اس زمانے کے روپے کو تنکہ کہتے تھے اور وزن کے اعتبار سے ایک تنکہ ایک روپے کے بالکل برابر ہوتا تھا یعنی 96 رتی کا ہوتا تھا۔ ایک تنکہ تانبے کے بنے 50 جتال کے برابر ہوتا تھا۔ روزمرہ استعمال کی چیزیں سستی ہونے سے لوگ خوش حال ہو گئے اور علا الدین خلجی کے مرنے کے بعد بھی عرصہ تک اس کے عہد کو یاد کیا کرتے تھے۔ علا الدین خلجی نے دلال (middle man) کا کردار بالکل ختم کر دیا تھا اور ذخیرہ اندوزی کی سخت ترین سزا مقرر کی تھی۔ جاسوسی کاایک ایسا نظام مرتب کیا تھا کہ بادشاہ کو منڈی کی خبریں براہ راست پہنچائی جاتی تھیں۔

شے قیمت
گندم ڈیڑھ روپے میں دس من
جو ایک روپیے میں ساڑھے بارہ من
چنا ایک روپے میں دس من
چاول ایک روپے میں دس من
ماش ایک روپے میں دس من
دالیں ایک روپے میں دس من
چینی ایک روپے میں 38.5سیر
گڑ ایک روپے میں 166 سیر
گھی/مکھن ایک روپے میں 125 سیر
تل ایک روپے میں 150 سیر
عمدہ سوتی کپڑا ایک روپے میں 20 گز
کھدر کپڑا ایک روپے میں 40 گز
چادر ایک روپے میں پانچ
بہترین گھوڑا 100 سے 120 روپے تک
درمیانی گھوڑا 80 سے 90 روپے تک
عام گھوڑا 65 سے 70 روپے تک
گھوڑے کا بچہ 10 سے 25 روپے تک
عمدہ بیل 4 سے 5 روپے تک
گائے گوشت کے لیے 1.5 سے 2 روپے تک
دودھ دینے والی گائے 3 سے 4 روپے
بھینسا گوشت کے لیے 5 سے 6 روپے
بھینس دودھ دینے والی 10 سے 12 روپے
بکری روپے میں چار سے پانچ تک
کنیز۔ کام کرنے والی 5 سے 12 روپے
خوش شکل کنیز 20 سے 40 روپے
غلام لڑکا 20 سے 30 روپے

[1]

نگار خانہ ترمیم

مزید دیکھیے ترمیم

حوالے ترمیم

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 22 فروری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2014