علاقہ کعولیکورو (انگریزی:Koulikoro Region) جمہوریہ مالی کے آٹھ علاقوں میں سے ایک ہے جس کا رقبہ 90,120 مربع کلومیٹر اور علاقائي صدر مقام اسی نام کا شہر کولیکورو (Koulikoro) ہے۔

جغرافیہ ترمیم

کولیکورو کے شمال میں ماریطانیہ کا ملک واقع ہے، مغرب میں مالی علاقہ کیز، جنوب میں گنی اور علاقہ سیکاسو اور مشرق میں علاقہ سیگعو واقع ہے۔ علاقائی کی آبادی لگ بھگ 1,516,486 ہے اور اہم شہروں میں دریائے نائیجر کے ساتھ آباد شہر بمبارس (Bambaras)، مالنکیس (Malinkés) اور سومونوس (Somonos) ہیں۔

علاقہ کئی دریاون سے سیراب ہوتا ہے جن میں اہم دریائے نائیجر، دریائے باولے (Baoulé)، دریائے سنکارانی (Sankarani) اور بانی (Bani) اور بافنگ (Bafing) شامل ہیں۔ علاقہ کا جنوبی حصہ میں کافی زیادہ بارشیں ہوتی ہیں اور موسم سوڈان کی طرح کا ہے جبکہ شمالی علاقہ ساحل کی طرز کا ہے۔

بڑے شہروں میں کاٹی (Kati)، کولیکورو، کولوکانی، نارا (Nara)، بنامبا (Banamba) اور دیوعیلا (Dioïla) شامل ہیں۔ بوکل دو کاعولے نیشنل پارک (Boucle du Baoulé National Park)، فینا کا محفوظ شدہ علاقہ قدرتی علاقہ (natural reserves of Fina)، کونگوسامبوگو (Kongossambougou) اور بادنکو (Badinko) پرکشش مقامات بھی ہیں اور افریقی جنگلی جانوروں کی پناہ گاہیں بھی۔

گو مالی کا درالحکومت بماکو علاقہ کے مرکز میں واقع ہے لیکن اسے علاقہ میں شامل نہیں کیا جاتا اور اسے الگ سے دارالحکومتی ضلع کا درجہ حاصل ہے۔

انتظامی تقسیم ترمیم

 
علاقہ کولیکورو کے سرکلز

علاقہ کو 7 سرکلز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گو مالی کا درالحکومت بماکو علاقہ کے مرکز میں واقع ہے لیکن اسے علاقہ میں شامل نہیں کیا جاتا اور اسے الگ سے دارالحکومتی ضلع کا درجہ حاصل ہے۔

تاریخ ترمیم

بنیادی طور پر کولیکورو وہ علاقہ ہے جہاں ماضی میں یکے بعد دیگرے علاقہ کی کئی عظیم سلطنتیں قائم ہوئیں جن میں سلطنت گھانا (سلطنت گھاناسلطنت سوسو (Sosso Empire) اور سلطنت مالی شامل ہیں۔

تہذیب و تمدن ترمیم

علاقہ ماندے (Mandé) لوگوں کے سر زمین ہے، جہاں عظیم سلطنت مالی قائم ہوئی اور یہ علاقہ اس عظیم سلطنت کے تہذیب و تمدن کا آئینہ دار اور قصیدہ گوئی ( griots) اور شکار کی روایات کا امین ہے۔ علاقہ باقی مالی کی طرح مضبوط اسلامی تعلیمات کا گڑھ ہے، تاہم انیمزم (Animism) یا روحوں پر اعتقاد رکھنے والے بھی دیہاتی علاقوں میں موجود ہیں۔ علاقہ کی اہم ترین زبان بمبارا ہے۔

کولیکورو اپنے روایتی پتلی میلہ کی وجہ سے بھی شہرت رکھتا ہے۔ علاقہ کئی مشہور موسیکاروں کی جنم بھومی ہے جن میں سالف کیٹا (Salif Keita) اور روکیا ٹراورے (Rokia Traoré) شامل ہیں۔

معیشت اور ذرائع آمدورفت ترمیم

کولیکورو ڈکار نائیجر ریلوے (Dakar-Niger railway) کی منزل مقصود ہے اور دریائے نائیجر کی اہم بندرگاہ ہے جہاں سے سیگو (Ségou)، موپٹی (Mopti)، ٹمبکٹو (Tombouctou) اور گاو (Gao) کے مشہور قصبات کو سامان کی نقل و حرکت کی سہولت میسر ہے۔ ہوائی سفر کی سہولیات کے لیے بماکو سینو ہوائی اڈا (airport of Bamako-sénou) کی خدمات میسر ہیں۔

زراعت اہم ترین ذریعہ معاش ہے، تاہم کئی صنعتیں بھی قائم ہو چکی ہیں جن میں سیلنگو کا ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم (Hydroelectric dam of Sélingué)، کنگابہ (Kangaba) کے اطراف سونا سازی کی صنعت اور فانا (Fana) کی کپاس کی تیاری کی صنعتیں شامل ہیں۔

مزید دیکھیے ترمیم