علوم انسانی، جس کو انگریزی میں Human sciences کہا جاتا ہے، ان علوم اور شعبہ جات پر مشتمل علم ہے کہ جو خصوصا انسانی افعال سے تعلق رکھتے ہیں ۔

  • علوم انسانی کا شعبہ ؛ بشریات، سائنس اور فن جیسے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھتا ہے۔
  • بعض اوقات علوم انسانی کا دائرہ کار وسیع ہوکر اطلاقی علم (Applied sciences) مثلا، معاشیات اور تعمیرات تک پھیل جاتا ہے
  • علوم انسانی کو عام طور پر ایک خاص درسی علوم (academic discipline) کا ایک حصہ قرار نہیں دیا جاتا
  • بعض اوقات اس کو کم وپیش بشریات کے متبادل کے طور پر بھی سمجھا جاتا ہے
  • بعض اوقات علوم انسانی کو فلسفہ اور ادب میں ایک ذیلی شعبہ بھی شمار کر لیا جاتا ہے۔