علی بن مشہر قرشی کوفی فقہ حنفی کے بڑے علما میں شمار ہوتا ہے،
امام ابو حنیفہ کے ان اصحاب میں سے تھے جنھوں نے فقہ وحدیث کو جمع کیا۔ابو الحسن کنیت تھی۔اپنے زمانہ کے عالم عامل صاحب روایت و درایت اور ثقہ تھے۔حدیث کو اعمش اور ہشام بن عروہ سے سنا اور آپ سے سفیان ثوری نے امام ابو حنفہ کا علم اور ان کی کتب کو اخذ و نقل کیا ،مدت تک آپ موصل کے قاضی رہے۔اصحاب صحاح ستہ نے آپ سے تخریج کی

وفات ترمیم

آپ نے 189ھ میں وفات پائی ۔ ۔’’عالم بے بدل‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے ۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. حدائق الحنفیہ: صفحہ 155مولوی فقیر محمد جہلمی : مکتبہ حسن سہیل لاہور